ایران کی خطے میں امریکی تنصیبات، اسرائیل میں فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرونز کی بارش

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے جمعرات کے روز خطے میں واقع امریکی فوجی تنصیبات اور اسرائیلی فوجی اڈوں پر شدید حملوں کی تصدیق کی ہے اور ان حملوں کو جنگ کے شہداء کے نام اور ایران پر ہونے والی تازہ جارحیت کا جواب قرار دیا ہے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب نے حملوں کی 90 ویں لہر کے تحت مشرق وسطیٰ میں واقع امریکی صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

مختلف مراحل میں کیے گئے ان حملوں میں متحدہ عرب امارات اور بحرین میں اسٹیل اور ایلومینیم کی صنعتوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خطے میں امریکی اور اسرائیلی فوجی مفادات سے منسلک اہم بنیادی ڈھانچوں، اسرائیلی فضائیہ اور امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ کے قریب واقع امریکی فوجی ہتھیاروں کے مراکز، جن میں رافیل نامی اسلحہ ساز فیکٹریاں اور امریکی افواج کی خفیہ پوزیشنز شامل ہیں، جنہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ابوظہبی میں اسٹیل پلانٹس اور بحرین میں ان امریکی ایلومینیم تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جو پچھلے حملوں میں محفوظ رہے تھے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق حملے کے دوران درجنوں امریکی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ حملوں کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمی اہلکاروں کی منتقلی کے لیے کئی گھنٹوں تک ایمبولینسز کا سلسلہ جاری رہا۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا قتل کیس؛ تحقیقات کے حوالے سے پولیس کی جانب سے پہلی پریس ریلیز جاری

سندھ پولیس نے کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میر رضا کے کیس میں تحقیقات

Read More

ایف پی سی سی آئی کا پاکستان–آسیان تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط شراکت داری پر زور

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے آسیان

Read More

TECHNOLOGY

سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے سول سروس کنڈکٹ رولز کی

Read More

اوپن اے آئی نے نوجوانوں کے لیے زیادہ محفوظ چیٹ جی پی ٹی متعارف کرا دیا

امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے منگل کو نوجوانوں کے لیے چیٹ جی پی ٹی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.