پیٹرول بم نامنظور، حافظ نعیم الرحمن کا حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے عوام پر پیٹرول بم قرار دیا ہے اور ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت کو 458 روپے تک لے جانا ظلم کی انتہا ہے جس سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بار بار قیمتوں میں اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اضافے سے بائیک سوار، ڈیلیوری ورکرز، طلبہ اور مزدور سب سے زیادہ متاثر ہوں گے جبکہ حکومت اپنی عیاشیاں کم کرنے کو تیار نہیں اور مہنگی گاڑیوں اور جہازوں کا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے بجائے مزید ٹیکسز لگا دیے گئے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید مشکلات میں دھکیلا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو اربوں روپے کی ادائیگیاں جاری ہیں اور کیپیسٹی پیمنٹس کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا کہ آج سے ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ باہر نکلیں اور حالات کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکمرانوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

صوبوں کی مخالفت پر حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ

صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس میں حکومت نے صوبوں کی مخالفت پر ملک

Read More

کراچی: کلفٹن کے شاپنگ پلازہ میں خوفناک آگ، دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات

کراچی کے علاقے کلفٹن کی معروف زم زمہ اسٹریٹ پر واقع ایک شاپنگ پلازہ میں

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے جس

Read More

ایران پر حملوں کے لیے استعمال کی گئی امریکی اے آئی ٹیکنالوجی ’پیلینٹیر ماون‘ کیا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سافٹ ویئر کمپنی ’پلانٹیر ٹیکنالوجیز‘ کی تعریف کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.