ریشم اور دیدار کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں دیدار اور ریشم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ ماضی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی یہ دونوں فنکارائیں آج کل ایک دوسرے کے خلاف بیانات کی وجہ سے زیرِ بحث ہیں۔

حال ہی میں ایک عید اسپیشل شو میں دیدار نے ریشم پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ریشم ایک منفی شخصیت کی مالک ہیں اور انہوں نے کئی لوگوں کی زندگیاں برباد کی ہیں۔

دیدار نے یہاں تک کہا کہ ان کا ریشم کے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا اور لوگوں کو خاص طور پر ان کے دوستوں کو بھی ان سے بچ کر رہنا چاہیے۔

دوسری جانب ریشم نے بھی ایک پروگرام میں ان الزامات کا سخت جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان سے حسد کرتے ہیں اور ان کا وقت ابھی ختم نہیں ہوا۔

ریشم کا کہنا تھا کہ ان کی فلاحی سرگرمیاں، خاص طور پر لنگر، دوسروں کے لیے حسد کا باعث ہیں کیونکہ ہر کوئی یہ کام نہیں کر سکتا۔

ریشم نے دیدار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پہچان ان کی اپنی نہیں بلکہ ان کے خاندان سے جڑی ہوئی ہے اور یہ افسوسناک بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو فنکار 30 سال سے مسلسل دن رات ڈانس کرتی رہی ہو، مگر اپنی کوئی شناخت نہ بنا سکے اور جب لوگ انہیں ان کی بہن کے حوالے سے پہچانتے ہوں گے تو وہ روز حسد کی آگ میں جلتی ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اچھا انسان ہمیشہ دوسروں کے بارے میں اچھا ہی بولتا ہے، جبکہ منفی سوچ رکھنے والے لوگ صرف تنقید کرتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا قتل کیس؛ تحقیقات کے حوالے سے پولیس کی جانب سے پہلی پریس ریلیز جاری

سندھ پولیس نے کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میر رضا کے کیس میں تحقیقات

Read More

ایف پی سی سی آئی کا پاکستان–آسیان تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط شراکت داری پر زور

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے آسیان

Read More

TECHNOLOGY

سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے سول سروس کنڈکٹ رولز کی

Read More

اوپن اے آئی نے نوجوانوں کے لیے زیادہ محفوظ چیٹ جی پی ٹی متعارف کرا دیا

امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے منگل کو نوجوانوں کے لیے چیٹ جی پی ٹی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.