سفارتی ذمہ داریوں کے انجام دہی کے دوران اسحاق ڈار گرپڑے، کندھے میں ہیئرلائن فریکچر کی تشخیص

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی مصروف سفارتی سرگرمیوں کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق انہوں نے چوٹ لگنے کے باوجود اہم سرکاری مصروفیات مکمل کیں۔

اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان اہم چہار ملکی مشاورتی اجلاس اور دوطرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا، جس میں خطے کی صورتحال، ایران امریکا ممکنہ مذاکرات اور سفارتی پیشرفت زیر بحث آئی۔ اسی دوران مصر کے وزیر خارجہ کے استقبال کے موقع پر اسحاق ڈار کو چوٹ آئی۔

اس حوالے سے ان کے صاحبزادے علی ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ اسحاق ڈار نے تکلیف کے باوجود پین کلرز لے کر پورا دن تمام اہم ملاقاتیں احسن انداز میں مکمل کیں۔ انہوں نے شام تقریباً 9 بجے سرکاری بیان کی ریکارڈنگ بھی کروائی، جس کے بعد دن کا اختتام کیا گیا۔

علی ڈار کے مطابق اہلِ خانہ کے اصرار پر بعد ازاں اسحاق ڈار کا طبی معائنہ کروایا گیا، جس میں ایکسرے مجموعی طور پر تسلی بخش آئے تاہم کندھے میں ہیئر لائن فریکچر کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں نے آئندہ چند روز تک آرام، ادویات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے عوام کی جانب سے موصول ہونے والی دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کی صحت بہتر ہے اور وہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں 100 سے زائد بچوں سے بدفعلی کرنے والا ’سیریل ریپسٹ‘ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی میں

Read More

کراچی والے ہوجائیں تیار! گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کے لیے بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے

Read More

TECHNOLOGY

ٹک ٹاک نے مختصر ڈراموں کی نئی ایپ متعارف کرادی

ٹک ٹاک نے سوشل میڈیا سے باہر مختصر تفریحی مواد کے میدان میں قدم بڑھاتے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.