حکومتی فیصلوں کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کے لیے مناسب مقدار دستیاب ہے، وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے نفاذ کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومتی فیصلوں کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کے لیے مناسب مقدار دستیاب ہے اور حالیہ حالات میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران جہاں تک ممکن ہوا عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا

انہوں نے بتایا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے وفاقی حکومت نے 125 ارب روپے کی خطیر رقم مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کے ذریعے فراہم کی تاکہ عوام عالمی کشیدگی کے اثرات سے محفوظ رہیں۔

اجلاس کے شرکا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچت مہم میں حکومت کا ساتھ دیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دفاتر میں ٹیلی کانفرنسنگ کو ترجیح دیں۔

وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ موٹر سائیکلوں اور رکشہ مالکان کو اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن اپنے نام پر کروانے کے لیے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ملک بھر کا ڈیٹا ڈیجیٹائز ہو سکے اور مالکان مستقبل میں حکومتی ریلیف سے مستفید ہو سکیں۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز کے ساتھ رابطے مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد اور سپلائی چین کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جس کے لیے ایک ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بھی تیار کیا گیا ہے، جبکہ اپریل کے لیے پیٹرول کی درآمد کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ دیگر ممالک کے برعکس پاکستان میں ایندھن کی فراہمی کے حوالے سے نہ تو طویل قطاریں ہیں اور نہ ہی بدانتظامی، جو حکومتی اقدامات کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

اجلاس میں موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیورز کے لیے مجوزہ فیول سپورٹ پروگرام کے تحت تیار کی گئی ایپ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، عطااللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، احسن اقبال، شزا فاطمہ خواجہ، اویس خان لغاری، معاون خصوصی طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Share On Social Media

KARACHI

اسلحہ ساتھ رکھنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ اہم خبر آگئی

سندھ حکومت نے کمپیوٹرائزڈ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہریوں کے لیے اہم فیصلہ کر

Read More

TECHNOLOGY

فائر وال منصوبہ ناکام،حکومت نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے پہلے فائروال مستقل طور پر بند کردی

سوشل میڈیا کی نگرانی اورکنٹرول کےلیےنصب کیا گیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو گیا،جس کے

Read More

صحافی نے بڑے چیٹ بوٹس کو غلط معلومات دینے پر مجبور کر دیا، کیسے اور مقصد کیا تھا؟

ایک ٹیکنالوجی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے محض 20 منٹ میں مصنوعی ذہانت کے بڑے ٹولز کو غلط معلومات دینے پر مجبور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.