’ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات پاکستان میں ہونے کا امکان‘؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے رابطے جاری: نیویارک ٹائمز

امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی سرگرمیوں میں تیزی، جبکہ پاکستان بھی خطے میں امن کے قیام کے لیے متحرک ہو گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری ہے اور رواں ہفتے اہم ملاقاتوں کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط میں پیش رفت ہو رہی ہے، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب مثبت اشارہ ہے۔

اسٹیو وٹکوف کے مطابق آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت جاری ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ خطے میں صورتحال بتدریج معمول پر آ رہی ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے اور یہاں استحکام عالمی معیشت کے لیے بھی خوش آئند سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے بھی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امن کی بحالی کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ امریکی اخبار دی نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی قیادت نے تہران، ریاض، قاہرہ، ابوظبی، استنبول اور برسلز میں اہم عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کیے، جن کا مقصد سفارتی سطح پر کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستان کی قیادت کو ایک منفرد سفارتی حیثیت حاصل ہے کیونکہ وہ ایک جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان دونوں کے قریب سمجھے جاتے ہیں، جو کسی بھی ممکنہ ثالثی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اُدھر جرمن وزیر خارجہ نے بھی امریکا اور ایران کے جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کے جلد پاکستان میں ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فیہول نے ایک ریڈیو انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے ہو چکے ہیں جبکہ براہِ راست ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے نمائندے پاکستان میں بات چیت کے لیے ملاقات کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اور یہ ملاقات بہت جلد متوقع ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسییشن کی جانب سے ایجوکیشن جرنلسٹ ایسوسییشن اف پاکستان منتخب کابینہ کو مبارکباد

: پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایجوکیشن جرنلسٹس ایسوسی ایشن

Read More

کراچی، کال سینٹر پر چھاپہ، عالمی آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 40 سے زائد افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں کارروائی

Read More

TECHNOLOGY

مشہور سرچ انجن 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند

انٹرنیٹ کی دنیا کا ایک انقلابی سرچ انجن Ask.com تقریباً 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.