پاکستان مسلم لیگ (ن) منارٹی ونگ کے ہیڈ اور پاکستان کرسچن الائنس کے صدر جان قادر کی زیرِ صدارت 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر دبئی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

دبئی, پاکستان مسلم لیگ (ن) منارٹی ونگ کے ہیڈ اور پاکستان کرسچن الائنس کے صدر جان قادر کی زیرِ صدارت 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر دبئی میں ایک خوبصورت اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا اہتمام پاکستان کرسچن الائنس اور پاکستان مسلم لیگ (ن) منارٹی ونگ کے عہدیداران و اراکین نے مشترکہ طور پر کیا۔


تقریب کا آغاز دعا سے کیا گیا جس کی قیادت ایوینجلسٹ ذیشان سلطان نے کی۔ دعا میں پاکستان کی ترقی، سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جبکہ دنیا بھر میں بسنے والے تمام انسانوں کے لیے بھی خیر و برکت اور امن کی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر حکمرانوں کے لیے بھی دعا کی گئی کہ خدا انہیں صحت، حکمت، دانائی اور فہم عطا فرمائے تاکہ وہ عوام کی بہتر انداز میں خدمت اور حفاظت کر سکیں۔تقریب میں مختلف مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سینئر نائب صدر شاہد پرویز نے اپنے خطاب میں امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ نائب صدر ذیشان سلطان اور مشیر سیکرٹری عظیم یونس نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس پروگرام میں روبن شریف اور بشارت مسیح سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ خواتین ونگ کی نمائندگی مسز مسرت جان، سمینا، زیشان سلطان، برشنا عظیم، ثائمہ اور مسز روبن شریف نے کی، جبکہ بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کرکے پروگرام کو رونق بخشی۔تقریب نہایت خوشگوار ماحول میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ آخر میں پروگرام کے اختتام پر 23 مارچ یومِ پاکستان کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔
آخر میں پاکستان اور یو اے ای کی دوستی کے استحکام کے لیے نعرے لگائے گئے۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم وزرا اور اراکین سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اہم وزرا اور سندھ اسمبلی کے اراکین

Read More

سانحہ گُل پلازہ: وزیراعلیٰ سندھ کا متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گُل پلازہ کے متاثرین کو دو ماہ

Read More

TECHNOLOGY

چین کے اے آئی ماڈلز نے عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

چین قمری نئے سال اور اسپرنگ فیسٹیول کی آمد کے موقع پر عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ

Read More

میٹا کا اسمارٹ گلاسز میں متنازع ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹا سیکیورٹی اور پرائیوسی خدشات کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.