سفارتخانہ پاکستان بحرین میں یوم پاکستان کے موقع پر ایک شاندار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،

منامہ بحرین, یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد
سفارتخانہ پاکستان بحرین میں یوم پاکستان کے موقع پر ایک شاندار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے بھرپور شرکت کی۔


تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بحرین کے صدر ندیم حفیظ اپنے وفد کے ہمراہ شریک ہوئے۔ وفد میں سینیئر نائب صدر انجینئر فیصل محمود، ایڈیشنل سیکرٹری فرید اللہ خان، کوآرڈینیٹر سندھی کمیونٹی منظور سیٹھار، اور میڈیا کوآرڈینیٹر ساجد بٹ سمیت دیگر احباب شامل تھے۔اس موقع پر بحرین میں تعینات پاکستان کے سفیر ثاقب رؤوف بھی موجود تھے، جبکہ پاک نیول آفیسرز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران قومی دن کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اپنے بیان میں ندیم حفیظ نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں اتحاد، قربانی اور عزم کی یاد دلاتا ہے، اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بحرین چیپٹر کمیونٹی کی خدمت اور پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے باہمی یکجہتی اور قومی جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا کیس، راتوں رات قبر کشائی سے پہلے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل

کراچی:  میر رضا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ محکمہ صحت سندھ نے قبر

Read More

رکشوں میں ڈیجیٹل میٹر نصب کرنے کا فیصلہ

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرِ صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے )

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کے گروپ چیٹس مزید جدید، صارفین کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کو زیادہ منظم اور

Read More

اوپن اے آئی کا اے آئی ایجنٹ سیکیورٹی توڑنے کے لیے خود ساختہ جعلی شناختیں بنانے لگا

برطانیہ کے اے آئی سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اوپن اے آئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.