مائیکروسوفٹ کا ہنگامی اپڈیٹ: ونڈوز 11 میں کنیکٹیویٹی کا مسئلہ حل

مائیکروسافٹ نے مائیکروسوفٹ ونڈوز 11 کے صارفین کے لیے ایک ہنگامی اپڈیٹ جاری کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صارفین نے حالیہ سیکیورٹی اپڈیٹ کے بعد اہم ایپس میں مسائل کی شکایات کی تھیں۔

مارچ کے لازمی اپڈیٹ کے بعد انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی سے متعلق بڑے مسائل سامنے آئے جن سے مائیکروسافٹ ٹیمز، مائیکروسافٹ آؤٹ لک، مائیکروسافٹ ون ڈرائیو اور مائیکروسافٹ آفس جیسی سروسز متاثر ہوئیں۔

یہ مسئلہ ایپس کو کھولنے سے نہیں روکتا لیکن ان کے آن لائن فیچرز جیسے ڈیٹا سنک ہونا، کلاؤڈ تک رسائی اور کمیونیکیشن ٹولز متاثر ہوتے ہیں۔

اس مسئلے کے حل کے لیے جاری کردہ اپڈیٹ ’2026-03 اپڈیٹ (KB5085516) (26200.8039)‘ کے نام سے دستیاب ہے تاہم یہ خودکار طور پر ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہا۔ اس لیے جن صارفین کو مسئلہ درپیش ہے انہیں یہ اپڈیٹ انسٹال کرنا ہوگا۔

مائیکروسافٹ کے مطابق یہ اپڈیٹ صرف ان صارفین کے لیے ضروری ہے جو اس مسئلے سے متاثر ہیں اور اس میں پچھلے سیکیورٹی اور دیگر اپڈیٹس کے ساتھ ایک اضافی فکس بھی شامل ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ بگ مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز کو متاثر کر سکتا ہے جن میں مائیکروسافٹ ورڈ، مائیکروسافٹ ایکسل، مائیکروسافٹ پاورپوائنٹ اور مائیکروسافٹ کوپائلٹ شامل ہیں۔

مزید یہ کہ یہ خرابی مائیکروسافٹ اسٹور اور فیڈبیک ہب سمیت تقریباً تمام مائیکروسافٹ ایپس کو متاثر کر سکتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار، جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں

Read More

تاجروں کا سانحہ گل پلازہ پر سوگ کا اعلان

سانحہ گل پلازہ پر کراچی تاجر اتحاد نے پیر کو یوم سوگ اور کراچی موبائل

Read More

TECHNOLOGY

پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہوکر بیرون ملک استعمال اور فروخت ہونے کا انکشاف

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہوکر بیرون ملک استعمال ہونے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.