دبئی قونصلیٹ میں یومِ پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل میں یومِ پاکستان کے موقع پر ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور قونصلیٹ کے افسران نے شرکت کی۔ قونصل جنرل پاکستان، حسین محمد نے تقریب کے آغاز پر قومی پرچم لہرا کر تقریب کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیرِاعظم اور نائب وزیرِاعظم/وزیرِ خارجہ کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔اپنے خطاب میں قونصل جنرل نے یومِ پاکستان کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے 23 مارچ 1940 کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا، جب برصغیر کے مسلمانوں نے قراردادِ پاکستان منظور کی، جس نے ایک آزاد وطن کے قیام کی بنیاد رکھی۔

انہوں نے کہا کہ یہی تاریخی پیش رفت بالآخر 14 اگست 1947 کو پاکستان کے قیام کا سبب بنی۔انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی مدبرانہ قیادت اور تحریکِ پاکستان کے بے شمار رہنماؤں اور کارکنوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاپرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام انسانی تاریخ کا ایک بے مثال سنگِ میل ہے۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ایک مضبوط پُل کی حیثیت رکھتی ہے اور دونوں ممالک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اس امر کو بھی اجاگر کیا کہ فروری 2026 میں پاکستان کو سب سے زیادہ ترسیلاتِ زر متحدہ عرب امارات سے موصول ہوئیں۔ انہوں نے اس کامیابی پر کمیونٹی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
موجودہ علاقائی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاکستانی کمیونٹی کے ذمہ دارانہ رویے کو سراہتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ مقامی قوانین کا مکمل خیال رکھا جائے، خصوصاً سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتی جائے۔
قونصل جنرل نے دبئی اور شمالی امارات میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی ترقی میں اپنا مثبت کردار جاری رکھیں۔ انہوں نے محنت، دیانتداری اور ایمانداری کی اقدار کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قائداعظم کے سنہری اصولوں—اتحاد، ایمان اور تنظیم پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنائینگے.

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: پولیس کا جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس پر دھاوا، ایم پی اے سمیت متعدد رہنما گرفتار

پولیس نے جماعت اسلامی کراچی کے قائم مقام امیر مسلم پرویز، رکن سندھ اسمبلی محمد

Read More

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یو کی بڑی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ملزمان گرفتار

شہر قائد میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے

Read More

TECHNOLOGY

امریکا میں مالیاتی ادارے سائبر حملوں کے خدشے پر ہائی الرٹ

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکی مالیاتی خدمات کا شعبہ

Read More

پلیز، تھینک یو یا کچھ اور بھی: چیٹ بوٹس سے عمدہ کام کروانے کے طریقے کیا ہیں؟

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹس کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.