چائے شائے ریسٹورنٹ اینڈ کیفے آنر نورالصباح کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار سحورکا اہتمام کیا گیا،

عجمان, چائے شائے ریسٹورنٹ اینڈ کیفے عجمان کی آنر نور الصباح کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں ایک شاندار، پروقار اور پرتکلف سحور کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب نہایت خوشگوار، باوقار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی جہاں مہمانوں کی تواضع بہترین انداز میں کی گئی۔ سحور کے دوران شرکاء نے باہمی روابط کو فروغ دینے،

کمیونٹی کے مسائل اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ تقریب میں موجود معزز مہمانوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کی تقریبات نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی ہیں بلکہ بھائی چارے، اتحاد اور ہم آہنگی کو بھی مضبوط بناتی ہیں۔اس موقع پر شرکاء نے نور الصباح کی جانب سے اس احسن اقدام کو بھرپور سراہا اور ان کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ مہمانوں کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایسے اجتماعات انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، جو نہ صرف سماجی روابط کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے نور الصباح کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابیوں اور مزید ترقی کے لیے دعا کی

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: قائد آباد میں کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے قائد آباد میں غوثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار

Read More

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 19افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے شہر کے

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے جس

Read More

ایران پر حملوں کے لیے استعمال کی گئی امریکی اے آئی ٹیکنالوجی ’پیلینٹیر ماون‘ کیا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سافٹ ویئر کمپنی ’پلانٹیر ٹیکنالوجیز‘ کی تعریف کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.