ایران نے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی

ایران نے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ اعلان ان کے ذاتی اکاؤنٹ سے جاری پیغام کے ذریعے کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اللہ کا ایک بندہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا اور شہادت کا درجہ پا گیا۔

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے مطابق علی لاریجانی گزشتہ رات ایک محفوظ مقام پر ہونے والے حملے میں اپنے بیٹے مرتضیٰ، نائب سیکیورٹی افسر علی رضا بیات اور محافظوں کے ایک گروہ کے ہمراہ شہید ہوئے۔ اس سے ایک روز قبل اسرائیل نے انہیں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ہاتھ سے لکھا پیغام بھی جاری کیا گیا جس میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ایرانی حکام نے واقعے کو سنگین قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

شہید علی لاریجانی عراق کے شہر نجف میں پیدا ہوئے اور پاسداران انقلاب میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ایرانی سیاست میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ طویل عرصے تک ایران کی داخلی سیاست، پارلیمنٹ اور خارجہ پالیسی میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔

علی لاریجانی انقلاب ایران کے بعد ابھرنے والی اہم شخصیات میں شمار ہوتے تھے اور ایک بااثر مذہبی و سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ صدارتی سیاست میں بھی متحرک رہے اور کئی بار صدارتی انتخابات میں مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے۔

انہوں نے بارہ برس تک مجلس شورٰی کی قیادت کی اور ایران کے جوہری پروگرام کے لیے چیف مذاکرات کار کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے علی لاریجانی کو ایک ممتاز اور قابل قدر شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی زندگی بھر مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں اور ملکی ترقی و قومی پالیسی سازی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، ایرانی صدر نے واضح کیا کہ علی لاریجانی کی شہادت کا سخت انتقام لیا جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی بے نقاب، بھارتی صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا

 پاکستان میں دہشتگردی اور بدامنی کے پیچھے بھارتی مکروہ کردار بے نقاب گیا۔ بھارتی صحافیوں

Read More

ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کو مسترد کر دیا

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے

Read More

TECHNOLOGY

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

ایپل کا بڑا فیصلہ، آئی فون 18 مرحلہ وار لانچ ہوگا

ایپل اپنے آنے والے اسمارٹ فون ‘آئی فون 18’ کی لانچنگ کو 2 مختلف مراحل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.