گورنر ہاؤس کا مشہور امید رمضان دسترخوان ختم، کامران ٹیسوری عمرے کیلئے روانہ

گورنر سندھ کے عہدے سے کامران خان ٹیسوری کے ہٹنے کے بعد گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک کے دوران لگایا جانے والا مشہور “امید رمضان دسترخوان” ختم کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دسترخوان کے لیے لگایا گیا ڈیجیٹل اسٹیج بھی اتار دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کے لیے افطار کے وقت لگائی جانے والی ٹیبلز اور دیگر انتظامات بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک کے دوران روزانہ بڑی تعداد میں شہری افطار دسترخوان میں شریک ہوتے تھے۔

دوسری جانب سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری آج جمعہ کو عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں جبکہ ان کی فیملی پہلے ہی عمرے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہے۔

گورنر ہاؤس کے عملے نے کامران خان ٹیسوری سے الوداعی ملاقاتیں بھی کیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی

Read More

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کا سستا ترین فون ’پکسل 10 اے‘ لانچ کرنے کا اعلان، خصوصیات کیا ہیں؟

گوگل نے اپنا نیا بجٹ فرینڈلی اسمارٹ فون ’پکسل 10 اے‘ متعارف کروا دیا ہے۔

Read More

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت پہلی بار کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون منعقد

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت ملک میں پہلی بار تین روزہ ہیکاتھون نیشنل سینٹر فار

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.