ایپل کا اپنی اسمارٹ واچ کیلئے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر غور

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مستقبل کی ایپل واچ کے لیے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔

اگر یہ منصوبہ حقیقت بن جاتا ہے تو یہ ایپل کی جانب سے ایڈیٹو مینوفیکچرنگ کے عمل کو بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہوگا۔ کمپنی نے اس ٹیکنالوجی کا ابتدائی استعمال گزشتہ سال ایپل واچ الٹرا 3 اور سیریز 11 کے ٹائٹینیم ماڈلز میں کیا تھا۔

بلومبرگ کے معروف ٹیک رپورٹر مارک گورمن کی تازہ رپورٹ کے مطابق اس تبدیلی کے پیچھے بنیادی مقصد مواد کے مؤثر استعمال کو بہتر بنانا ہے۔ روایتی سی این سی مشیننگ میں گھڑی کا کیس دھات کے ٹھوس بلاک کو تراش کر بنایا جاتا ہے جس کے دوران خاصی مقدار میں دھات ضائع ہو جاتی ہے۔ اس کے برعکس تھری ڈی پرنٹنگ میں دھات کے باریک پاؤڈر کو تہہ در تہہ جوڑ کر کیس تیار کیا جاتا ہے۔

ایپل کا دعویٰ ہے کہ ٹائٹینیم ماڈلز میں یہ طریقہ تقریباً 50 فیصد کم خام مال استعمال کرتا ہے۔ اگر یہی تکنیک ایلومینیم پر بھی لاگو کر دی گئی (جو ایپل واچ کی فروخت کا بڑا حصہ ہے) تو اس سے نہ صرف پیداواری لاگت کم ہوگی بلکہ ماحول پر پڑنے والا اثر بھی نمایاں طور پر کم ہو سکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی

Read More

TECHNOLOGY

پاکستان آئی ٹی اور اے آئی ایکسپورٹ مزید کتنی بڑھ سکتی ہیں اور کیسے؟

پاکستان کی آئی ٹی اور سافٹ ویئر انڈسٹری ملکی معیشت کے ان چند شعبوں میں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.