فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست، بھارت نے تیسری بار ٹی 20 ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے ہرا کر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا ہے۔

احمدآباد میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کی جانب سے پہاڑ جیسا ٹوٹل کیویز کو دیا گیا جسے حاصل کرنے میں نیوزی لینڈ کے بیٹرز ناکام نظر آئے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں جہاں کیوی ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

بھارت نے سنجو سیمسن، ایشان کشن اور  ابھیشک شرما کی شاندار بیٹنگ کی بدولٹ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔

سنجو سیمسن نے46 گیندوں پر 89، ایشان کشن نے 24 گیندوں پر 54 اور ابھیشک شرما نے 21 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ شیوام دوبے نے 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رچِن رویندرا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

256 رنز کے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 19 اوور میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب ٹم سائفرٹ نے 52 اور کپتان مچل سینٹنر نے 43 رنز کے ساتھ مزاحمت کی کوشش کی تاہم بھارت کے پہاڑ جیسے ہدف کے سامنے ٹیم کو جتوا نہ سکے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 اور اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں ایک اور منشیات سپلائی نیٹ ورک بے نقاب، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آئس اور ہیروئن کی سپلائی میں ملوث

Read More

کوکین کوئین پنکی کی جان کو خطرہ، پولیس اسٹیشن کے اطراف اسنائپرز تعینات

کراچی میں منشیات کیس میں گرفتار مبینہ کوکین کوئین انمول عرف پنکی کی سیکیورٹی غیر

Read More

TECHNOLOGY

پاکستان بزنس کونسل دبئی میں کا روباری ترقی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے کردار پر سیشن کا انعقاد

پاکستان بزنس کونسل دبئی نے HUB 7، جے ایل ٹی میں اپنی ینگ انٹرپرینیورز انیشی

Read More

انسٹاگرام کا نیا فیچر ‘انسٹنٹس’ متعارف: غیر فلٹر شدہ اور عارضی تصاویر کا نیا تجربہ

انسٹاگرام نے خاص طور پر جنریشن زی کے لیے اپنا نیا فوٹو شیئرنگ فیچر انسٹنٹس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.