’ایکس‘ نے صارفین کے لیے کمائی کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے صارفین کو آمدنی کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔ کمپنی کے مطابق ان سہولیات کے ذریعے صارفین اپنے مواد سے براہ راست کمائی کو مزید بہتر بنا سکیں گے۔

اس پروگرام کے ذریعے اہل صارفین اپنے پوسٹس، ویڈیوز، آرٹیکلز اور لائیو اسٹریمز پر ہونے والی صارف کی دلچسپی، جیسے لائکس اور ریپلائیز، کے حساب سے پیسے کما سکتے ہیں۔

پلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک کی جانب سے تخلیق کاروں کو زیادہ مالی فائدہ دینے کے لیے متعارف کرائے گئے فیچرز میں ایکسکلوسیو تھریڈز، کریئٹر ڈیش بورڈ اور شیئر ایبل سبسکرپشن کارڈز شامل ہیں۔

ایکس کے نئے سسٹم میں ایکسکلوسیو تھریڈز کا فیچردراصل سبسکرپشن پر مبنی ایک پے وال ہے۔ اس کے ذریعے تخلیق کار خصوصی پوسٹس اور تھریڈز شیئر کر سکیں گے جو صرف ان صارفین کو نظر آئیں گے جنہوں نے سبسکرپشن حاصل کر رکھی ہو۔ اس کے ساتھ مختصر ٹیزر پوسٹس بھی دکھائی جائیں گی تاکہ دوسرے صارفین کو سبسکرائب کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔

اسی طرح کریئٹر ڈیش بورڈ کے نام سے ایک نیا کنٹرول پینل بھی فراہم کیا گیا ہے جہاں تخلیق کار اپنی سبسکرپشنز، آمدنی اور مواد کی کارکردگی کو تفصیل سے مانیٹر کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ شیئر ایبل سبسکرپشن کارڈز کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے، جس سے تخلیق کار اپنی سبسکرپشن آفر کو آسانی سے مختلف پوسٹس یا پلیٹ فارمز پر شیئر کر کے مزید سبسکرائبرز حاصل کر سکیں گے۔

یہ تمام اپ ڈیٹس اس فیچر کی توسیع سمجھی جا رہی ہیں جس میں پلیٹ فارم نے پہلے پیڈ پارٹنرشپ لیبل متعارف کرایا تھا۔ اس لیبل کے ذریعے صارفین کو بتایا جاتا ہے کہ کون سا مواد اسپانسرڈ یا اشتہاری نوعیت کا ہے۔

ایکس کا کریئٹر ریونیو شیئرنگ پروگرام عالمی صارفین کے لیے دستیاب ہے، مگر ادائیگیاں صرف مخصوص ممالک تک محدود ہیں جن میں پاکستان شامل نہیں۔

یاد رہے کہ ایکس نے 2023 میں تخلیق کاروں کے لیے کریئٹر ریونیو شیئرنگ پروگرام شروع کیا تھا جس کے تحت مقبول پوسٹس پر اشتہاری آمدنی کا حصہ دیا جاتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے سبسکرپشن فیچرز کے بعد اب تخلیق کار اپنی فالوئنگ سے براہ راست مستقل آمدنی حاصل کر سکیں گے اور پلیٹ فارم پر معاشی سرگرمی مزید مضبوط ہو گی۔

Share On Social Media

KARACHI

عوام دوست منڈی ناردرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد

کشمور ،گھوٹکی، نوشہروفیروز، اور رحیم یار خان سے مزید جانور مویشی منڈی پہنچ گئے مختلف

Read More

حکومت کا پیک آورز کے دوران 2 کمپنیوں کیلیے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

وزارت توانائی نے بجلی کے زیادہ طلب والے وقت میں جیسکو اور کے الیکٹرک کیلیے روزانہ

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ٹیکنالوجی والے کھلونے بچوں کے لیے کتنے محفوظ ہیں؟ نئی تحقیق

روبوٹ، اسمارٹ گڑیا اور انٹرنیٹ سے جڑے تعلیمی کھلونے، بچوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔

Read More

آپ جس سم کے بغیر موبائل ادھورا سمجھتے ہیں، اس کا اصل نام کیا ہے؟ حیرت انگیز حقیقت

آج کے ڈیجیٹل دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.