ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، مسلح افواج کے سربراہان کے خصوصی پیغام

مسلح افواج کے سربراہان نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 7 سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغام جاری کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو سات سال مکمل ہو نے پر فیلڈ مارشل سمیت مسلح افواج کے سربراہان نے خصوصی پیغامات جاری کیے۔

عسکری قیادت نے جوانوں کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

پیغام میں کہا گیا کہ پاک فوج ملک کے دفاع کو یقینی بناتے ہوئے عالمی امن میں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 27 فروری 2019 کو کیا گیا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اس آپریشن نے ملکی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کو ایک بار پھر ثابت کیا اور مسلح افواج کی عملی مہارت اور تیاری کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

عسکری قیادت کے مطابق آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے جارحیت کو مؤثر طور پر روکا اور خطے میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا

Share On Social Media

KARACHI

’’میر رضا نے خودکشی نہیں کی، اسے 4 گولیاں لگی ہیں‘‘

کراچی:  گورنر سندھ  نہال ہاشمی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے

Read More

ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد میں دو گروپ لڑ پڑے، فائرنگ سے رہنماؤں سمیت درجنوں افراد زخمی

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پر دو گروپوں کے درمیان تصادم

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کے گروپ چیٹس مزید جدید، صارفین کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کو زیادہ منظم اور

Read More

اوپن اے آئی کا اے آئی ایجنٹ سیکیورٹی توڑنے کے لیے خود ساختہ جعلی شناختیں بنانے لگا

برطانیہ کے اے آئی سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اوپن اے آئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.