ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں نیا ریکارڈ بن گیا، جو پہلے کبھی نہ بن سکا

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں سب سے زیادہ سنچریز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب تک 4 سنچریز بن چکی ہیں۔

سری لنکا کے پاتھم نسانکا نے آسٹریلیا اور کینیڈا کے یووراج سامرہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی تھی جب کہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کی نمیبیا کے خلاف سنچری سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں 3 سنچریز کا ریکارڈ قائم ہوگیا تھا۔

سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کرکے یہ تعداد 4 کردی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی 20 ورلڈ کپ کے کسی بھی ایڈیشن میں 2 سے زائد سنچریز نہیں بن سکی تھیں۔ 2007 میں کھیلے ابتدائی ایڈیشن میں صرف ایک سنچری بنی تھی جب کہ 2009 میں کوئی سنچری نہ بن سکی۔

2010 میں دو سنچریز اور 2012 میں ایک ہی سنچری بن سکی جب کہ 2014 اور 2016 کے ایڈیشنز میں دو، دو سنچریز بنیں۔ اس کے علاوہ 2021 میں ایک اور 2022 میں دو سنچریز بنیں جب کہ 2024 میں کوئی سنچری نہ بن سکی تھی۔

Share On Social Media

KARACHI

مولانا ادریس کے قاتل مسلمان یا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں، مفتی تقی عثمانی

وفاق المدارس کے صدر اور ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ

Read More

ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

کراچی کے ناردرن بائی پاس پر قائم ’عوام دوست مویشی منڈی‘ کو ایک ماہ مکمل

Read More

TECHNOLOGY

جعلسازی کی نئی مہم، 30 ہزار اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف!

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ویتنام سے آپریٹ کی جانے والی

Read More

گوگل کروم میں سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری

گوگل نے کروم ویب براؤزر میں موجود متعدد سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کے لیے نئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.