ڈچ سفارتکار ایران میں اسٹار لنک کے سیٹیلائٹ فونز اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا، روسی میڈیا

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈچ سفارتکار ایران میں اسٹار لنک کی کٹس اور سیٹیلائٹ فونز اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے حوالے سے روسی خبر ایجنسی نے ویڈیو جاری کرکے دعویٰ کیا ہے کہ ڈچ سفارتکار ایئرپورٹ پہنچا تو اس نے اپنا سوٹ کیس اسیکنر سے گزارنے کی اجازت نہیں دی۔ 

معاملے پر تنازعہ کھڑا ہوا توڈچ سفارتکار کا سامان ضبط کرلیا گیا جس پر سفارتکار بغیر سامان واپس لیے ملک چھوڑ گیا، تاہم دوسرے مندوب کو سامان نکالنے میں دیر ہوگئی جس پر یہ سامان کھول لیا گیا۔

ایلون مسک ایران میں انٹرنیٹ کی مفت فراہمی کیلئے اسٹار لنک کی سہولت دینا چاہتے ہیں، ایران نے پچھلے برس سے اسٹار لنک کے استعمال، درآمد اور ڈسٹری بیوشن پر پابندی لگا رکھی ہے، انہیں غیرقانونی اشیا قرار دیا گیا ہے اور ان کے استعمال کو ممکنہ مجرمانہ عمل یا جاسوسی کے زمرے میں لایا جاتا ہے، اسٹار لنک استعمال کرنیوالوں کو قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا دعویٰ ہے کہ امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک ایران میں پُرتشدد مظاہروں کو ہوا دے رہے ہیں، اقتصادی مسائل کو ملک بھر میں افراتفری پھیلانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے دوران چونکا دینے والا انکشاف

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے بننے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں انکشاف ہوا

Read More

TECHNOLOGY

کیا آپ کمپیوٹر میں درپیش عام مسائل سے پریشان ہیں؟ یہ آسان ٹپس اپنائیں

موجودہ دور میں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکے

Read More

مائیکروسوفٹ کا ہنگامی اپڈیٹ: ونڈوز 11 میں کنیکٹیویٹی کا مسئلہ حل

مائیکروسافٹ نے مائیکروسوفٹ ونڈوز 11 کے صارفین کے لیے ایک ہنگامی اپڈیٹ جاری کر دیا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.