فلاحی کاموں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ  اداکار

بالی ووڈ کی چمک دمک اور شہرت کے پیچھے ایک ایسا پہلو بھی موجود ہے جسے اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی معروف اداکار نہ صرف فلموں میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں بلکہ فلاحی سرگرمیوں، تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے منصوبوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

شاہ رخ خان

شاہ رخ خان میر فاؤنڈیشن کے سربراہ ہیں، جو ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے۔ یہ فاؤنڈیشن خواتین کو بااختیار بنانے، تیزاب حملوں سے متاثرہ افراد کی بحالی اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے پر کام کرتی ہے۔ ادارہ متاثرین کو طبی علاج، سرجری، قانونی مدد اور دیگر معاونت فراہم کرتا ہے۔

 اس کے علاوہ قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی امداد میں بھی حصہ لیتا ہے۔ پیشہ ورانہ طور پر شاہ رخ خان کی نئی فلم کنگ 24 دسمبر 2026 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

سلمان خان

سلمان خان بیئنگ ہیومن فاؤنڈیشن چلاتے ہیں، جو 2007 میں قائم کی گئی تھی۔ یہ فاؤنڈیشن بھارت میں غریب اور مستحق افراد کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ سلمان خان کی فلم بیٹل آف گلوان 14 اگست 2026 کو ریلیز ہونے کی توقع ہے۔

عامر خان

عامر خان نے اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ مل کر پانی فاؤنڈیشن قائم کی، جو مہاراشٹر کے دیہی علاقوں میں پانی کی قلت سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ یہ ادارہ دیہاتیوں کو پانی کے مسائل حل کرنے کے طریقے سکھاتا ہے۔

عامر خان اس وقت لاہور 1947 کے نام سے نئی فلم بھی پروڈیوس کررہے ہیں، جو 13 اگست 2026 کو ریلیز ہو گی۔

اکشے کمار

اکشے کمار بھارت کے ویر نامی فلاحی منصوبے سے وابستہ ہیں، جو بھارتی نیم فوجی اہلکاروں کے شہید ہونے کی صورت میں ان کے اہل خانہ کی مالی مدد کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

 اس منصوبے کے ذریعے عام شہری براہ راست متاثرہ خاندانوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ اکشے کمار کی نئی فلم ویلکم ٹو دی جنگل 26 جون 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

سونو سود

سونو سود نے سود چیریٹی فاؤنڈیشن قائم کی، جو صحت، تعلیم اور ہنگامی امداد کے شعبوں میں کام کر رہی ہے، ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی جانب سے خصوصی انسانی ہمدردی ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔ سونو سود جلد نئی فلموں کے منصوبوں پر بھی کام شروع کرنے والے ہیں۔

یہ اداکار ثابت کرتے ہیں کہ بالی ووڈ کی اصل طاقت صرف فلموں تک محدود نہیں بلکہ سماجی خدمت اور انسانیت کی مدد میں بھی نمایاں ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مارشینلگ ایریا میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں ،ہیوی ٹریلرز کی قطاریں

کراچی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جاانوروں کی آمد کا 18 واں روز کراچی:آج

Read More

مشرقِ وسطیٰ کے تزویراتی منظرنامے اور عالمی اثرات

اکیسویں صدی مشرقِ وسطیٰ کے اس تپتے ہوئے صحرا میں ہے جہاں کی ریت اب

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

اے آئی چیٹس قانونی ثبوت بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

ٹیکنالوجی کے تیزی سے فروغ کے ساتھ ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.