فائر وال منصوبہ ناکام،حکومت نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے پہلے فائروال مستقل طور پر بند کردی

سوشل میڈیا کی نگرانی اورکنٹرول کےلیےنصب کیا گیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو گیا،جس کے بعد حکومتِ پاکستان نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے قبل فائر وال کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

سرکاری ذرائع کےمطابق فائر وال منصوبہ ناکام ہونے کےباعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا،یہ فائر وال 2024 میں سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کےمقصد سے نصب کی گئی تھی، تاہم مکمل تکنیکی تیاری کے بغیر نصب ہونے کے باعث یہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر سے ہم آہنگ نہ ہو سکی۔

سرکاری حکام کا کہنا ہےکہ فائر وال سےمطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے اور انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہونے پر اسے مستقل طور پر بند کرنا پڑا۔ فائر وال کے باعث انٹرنیٹ سست روی کا شکار رہا، جس سے لاکھوں فری لانسرز اور ہزاروں کمپنیوں کی ڈیجیٹل سروسز متاثر ہوئیں،تایم فائر وال کی بندش پر وزارت آئی ٹی نے موقف دینے سے گریز کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسییشن کی جانب سے ایجوکیشن جرنلسٹ ایسوسییشن اف پاکستان منتخب کابینہ کو مبارکباد

: پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایجوکیشن جرنلسٹس ایسوسی ایشن

Read More

کراچی، کال سینٹر پر چھاپہ، عالمی آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 40 سے زائد افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں کارروائی

Read More

TECHNOLOGY

روبوٹس کے لیے اجرت طے کرنے کی تجویز، آخر یہ معاملہ کیا ہے؟

ایک ٹیکنالوجی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے بڑھتے

Read More

واٹس ایپ کا نئے انٹرفیس پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے انٹرفیس پر کام کر رہی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.