برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

برازیل کی معروف فٹبال کھلاڑی کیتھلین سوزا نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔

کیتھلین سوزا جو سعودی عرب کی ٹیم النصر خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں، نے اس اہم موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی میں صحیح راستہ تلاش کرنے اور اپنی بہترین شخصیت بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

سعودی فٹبال کلب النصر نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم کیتھلین سوزا کے اس خاص لمحے کو آپ سب کے ساتھ بانٹتے ہیں جب انہوں نے اسلام قبول کیا۔ دعا ہے کہ اللہ انہیں استحکام عطا کرے اور ان کے دل کو سکون و اطمینان سے بھر دے۔

کیتھلین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا ’چھوٹے قدم، صحیح راستہ تلاش کرنا، تبدیلی کی کوشش، اور زندگی کے انعام کے لیے شکرگزاری‘۔

کیتھلین نے فٹبال کا آغاز بچپن میں برازیل میں کیا اور مختصر طور پر سانتوس ایف سی کی یوتھ ٹیم کا حصہ رہیں۔ بعد ازاں انہوں نے امریکا میں یونیورسٹی آف لوئیز ویل اور یونیورسٹی آف سینٹرل فلوریڈا سے تعلیم حاصل کی اور وہاں بھی فٹبال کھیلیں۔

برازیلین فٹبالر گزشتہ 2 سال سے سعودی فٹبال کلب النصر کا حصہ ہونے کی وجہ سے سعودی عرب میں موجود ہیں اور انہوں نے اسلامی اقدار سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

ایف پی سی سی آئی پر ویزا فروخت سے متعلق الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل نے 21 جولائی 2026

Read More

وفاقی وزرا کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے آزاد کشمیر کا معاملہ پیچیدہ ہورہا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس اداروں کی سکیورٹی کا نظام تبدیل کررہے ہیں، ماہرین

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس خاموشی سے کاروباری اداروں کے نظام میں سب سے زیادہ فعال

Read More

انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.