چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شارجہ سید سلیم اختر کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

رمضان المبارک کی بابرکت فضاء میں معروف سماجی و کاروباری شخصیت، سینئر وائس چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شارجہ اور سی ای او ڈیجیٹل وژن، سید سلیم اختر نے دوستوں، اہلِ خانہ اور پاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات کے اعزاز میں دبئی کے ایک ہوٹل میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔


اس پروقار تقریب میں معروف کاروباری شخصیات، سماجی رہنماؤں، میڈیا نمائندگان اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی۔ نمایاں مہمانوں میں خالد چوہدری (صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ)، اقبال داود (ڈائریکٹر پاکستان بزنس کونسل دبئی)، عامر حسن (وائس چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شارجہ)، میاں منیر ہانس، مسٹر شفیق الرحمن، ظہیر احمد، فراز احمد صدیقی، مخدوم رئیس قریشی، ملک نیاز جدون، سید مستجاب احمد، عبدالغفار، جمال احمد، شکیل خان، عبداللہ سومرو، اسامہ، راحیل لودھی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر فہد اسد شامل تھے۔
تقریب میں میڈیا شخصیات خالد ملک، طاہر منیر طاہر، طارق ندیم، امجد قاسمی، انصر اکرم، کاشان تمثیل، خالد محمود گوندل، حافظ رؤف، سجاد اکبر خان اور دیگر مہمان شامل تھے۔
افطار کا آغاز حافظ رؤف کی خوبصورت تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا- ڈاکٹر اکرم شہزاد نے امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کروائی اور متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی۔
اس موقع پر ڈیجیٹل وژن نے اپنی لکڑی کے ہینڈیکرافٹس (دستکاری) کی نئی مصنوعات متعارف کروائیں، جس کا مقصد ہنر اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینا ہے۔ شرکاء نے اس اقدام کو سراہا اور مستقبل میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
تقریب میں “ایمپلائی آف دی ایئر” ایوارڈ فرح صابر کو کمپنی کے لیے ان کی انتھک محنت، لگن اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
یہ محفل نیٹ ورکنگ کا موقع بھی ثابت ہوئی جہاں کاروباری رہنماؤں نے خیالات کا تبادلہ کیا اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا۔ افطار اور عشائیے کے بعد کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس سے خوشی میں اضافہ ہوا۔
اختتام پر سید سلیم اختر نے تمام مہمانوں کا شرکت اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اتحاد، باہمی تعاون اور کمیونٹی کی خدمت کی اہمیت پر زور دیا۔
تقریب کا اختتام بھائی چارے، نیک جذبات اور کمیونٹی کی ترقی اور کاروباری کامیابی کے عزم کے ساتھ ہوا۔

Share On Social Media

KARACHI

بہادرآباد مرکز تصادم ملوث ایم کیو ایم کے 200 کارکنان کی فہرستیں تیار، دونوں گروپوں میں تناؤ برقرار

ایم کیوایم پاکستان کے دونوں گروپوں میں تناؤ برقرار ہے، ایک گروپ عارضی مرکز پر موجود رہا

Read More

’’میر رضا نے خودکشی نہیں کی، اسے 4 گولیاں لگی ہیں‘‘

کراچی:  گورنر سندھ  نہال ہاشمی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی نے نوجوانوں کے لیے زیادہ محفوظ چیٹ جی پی ٹی متعارف کرا دیا

امریکی کمپنی اوپن اے آئی نے منگل کو نوجوانوں کے لیے چیٹ جی پی ٹی

Read More

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی

معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.