امریکا میں تاریخ کا ممکنہ بدترین طوفان، دو کروڑ سے زائد لوگوں کے متاثرہونے کا خدشہ، ہزاروں پروازیں منسوخ

شمال مشرقی امریکہ کے لاکھوں شہری شدید الرٹ کے تحت ہیں کیونکہ ایک طاقتور بم سائیکلون پورے I-95 کوریڈور میں 18 سے 24 انچ تک برف باری کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس برفیلے ہواؤں کی رفتار 70 میل فی گھنٹہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اور طوفان کی شدت کی وجہ سے دو کروڑ سے زائد انسانی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

اس طوفان نے پہلے ہی فضائی ٹریفک کو تہس نہس کر دیا ہے، 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو گئیں ہیں جبکہ سیکڑوں پروزایں تاخیر کا شکار ہیں، مجموعی طور پر اب تک 7 ہزار پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ متاثرہ ہوائی اڈوں میں نیویارک، بوسٹن، نیو جرسی، فلاڈیلفیا، بالٹی مور اور واشنگٹن ڈی سی کے ایئرپورٹس شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیو یارک، بوسٹن اور فلاڈیلفیا میں برفباری 18 تا 24 انچ تک متوقع ہے، جبکہ واشنگٹن ڈی سی اور بالٹیمور میں 5 تا 8 انچ کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ جرسے شور میں 2 فٹ سے زائد برف باری کی توقع ہے۔

طوفان سے متاثرہ ساحلی علاقے 600 میل سے زیادہ پھیلے ہیں اور 29 ملین سے زائد امریکی شدید وارننگ کے تحت ہیں۔ ہزاروں پروازیں منسوخ اور زمینی و فضائی سفر بری طرح متاثر ہونے کا امکان ہے۔

یہ تاریخی طوفان شمال مشرقی ساحل پر زندگی کو تقریباً مفلوج کرنے والا ہے، اور شہریوں کو سخت احتیاط کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ طوفان ناقابل فراموش ہو سکتا ہے، اور پوری دنیا کی نظریں اس کی تازہ ترین صورتحال پر مرکوز ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

مہنگائی کم یا عوام کیلئے نیا جھٹکا؟ ٹماٹر، پیاز اور آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی

Read More

کراچی میں راستہ نہ دینے پر فیملی کے ساتھ سرعام بدسلوکی کے واقعے کا ڈراپ سین

کراچی کے علاقے فیروز آباد میں بگڑے امیر زادے جوڑے کی جانب سے کار سوار

Read More

TECHNOLOGY

گوگل نے اپنے نئے ایپ آئیکونز متعارف کرا دیے

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے نئے، ری ڈیزائن کیے گئے اور کچھ حد تک منفرد نظر

Read More

رات کے اوقات میں سم کی فروخت پر پابندی عائد

پی ٹی اے(PTA) نے ریگولیٹری ضوابط پر سختی سے عملدرآمد اور غیر قانونی سموں کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.