گوجرانوالہ، یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم لاہور سے گرفتار

گوجرانوالہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتارملزم انسانی اسمگلنگ کے 14 مقدمات میں مطلوب تھا اورکافی عرصے سے گرفتاری کے خوف سے روپوش تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کے نیٹ ورک کا اہم رکن تھا اوراس نے متعدد افراد کو لیبیا کے راستے کشتی کے ذریعے اٹلی پہنچانے کی کوشش کی۔

اسی دوران کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

گُل پلازا میں آتشزدگی کے بعد ملحقہ رمپا پلازا غیر محفوظ قرار

کراچی کے گل پلازا میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد اس

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اواتار اسٹیکرز کی پرائیویسی اب آپ کے ہاتھ میں

واٹس ایپ نے صارفین کو یہ کنٹرول دے دیا ہے کہ وہ اپنے اواتار اسٹیکرز

Read More

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کرا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.