اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، علامہ ناصر عباس کے مطابق رمضان کے باعث دھرنا ختم کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ رمضان شروع ہو رہا ہے اس لیے دھرنا ختم کر رہے ہیں، جلد اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صحت سے متعلق خدشات موجود ہیں اور ان کا علاج شفا انٹرنیشنل اسپتال میں ہونا چاہیے، بہنوں اور ڈاکٹرز سے ملاقات کرائی جائے تاکہ وہ مطمئن ہوسکیں۔

سپریم کورٹ کے باہر گفت گو میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں عوام نے خود دھرنا دیا اور پشاور ہائیکورٹ کے احکامات کا احترام کیا گیا، تاہم قیادت کے اعلان پر اب دھرنا ختم کیا جا رہا ہے۔

سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے فورس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد ممبران سے پشاور میں حلف لوں گا، ایک کال دیں گے تو سب میرے ساتھ ہوں گے، پہلے تیاری ہوگی پھر لڑائی ہوگی، جیت حق اور سچ کی ہوگی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں تیزی، وزیر بحری امور کا اظہار اطمینان

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا

Read More

کراچی کے عوام کی محرومیوں کا دور ختم، اب تعمیر و ترقی کے زمانے کا آغاز ہوگا، خالد مقبول صدیقی

شہر قائد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر ذمہ داران کا

Read More

TECHNOLOGY

جعلسازی کی نئی مہم، 30 ہزار اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف!

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ویتنام سے آپریٹ کی جانے والی

Read More

گوگل کروم میں سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری

گوگل نے کروم ویب براؤزر میں موجود متعدد سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کے لیے نئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.