کراچی: 30 کروڑ کے سونے اور ہیروں کی ہالی ووڈ اسٹائل چوری کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پرنس جیولرز میں 30 کروڑ روپے مالیت کے سونے اور ہیروں کی بڑی چوری کی واردات کو پولیس نے 48 گھنٹوں میں حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ واردات کی منصوبہ بندی دکان میں گزشتہ پندرہ سال سے کام کرنے والے ایک ملازم نے کی۔

عرفان بلوچ کے مطابق، ملزم نے نہ صرف خود منصوبہ بنایا بلکہ ایک گینگ بھی تشکیل دیا جس میں دیگر کاریگر شامل تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے تقریباً چھ ماہ تک باقاعدہ منصوبہ بندی کی اور دکان کے نظام کو اچھی طرح سمجھنے کے بعد واردات کو انجام دیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزم عامر اس واردات کا ماسٹر مائنڈ تھا جس نے سہولت کاری کی۔ اس کے علاوہ امیر عالم، علی اسمعیل، ریاض اور دیگر افراد بھی گینگ کا حصہ تھے۔ ریاض کو گینگ میں بطور ویلڈر شامل کیا گیا تاکہ تالے توڑنے یا کھولنے میں مدد مل سکے۔

تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ بات سامنے آئی کہ تالے توڑے نہیں گئے بلکہ مہارت سے کھولے گئے تھے، جس سے اندرونی معلومات کے استعمال کا شبہ مضبوط ہوا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے بارہ ویلڈنگ مشینیں، دو پستول اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا سونا بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ نے پولیس ٹیم کو بروقت کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ 48 گھنٹوں میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے سونا برآمد کرنا پولیس کی بڑی کامیابی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی حکومت کا ریڈ زون میں آج ورک فرام ہوم کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیر کو ریڈ زون میں واقع دفاتر میں ورک فرام کا اعلان

Read More

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی اور سیلانی میں مفاہمت

ملک میں اعلی تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش

Read More

TECHNOLOGY

دنیا کے سب سے خطرناک اے آئی ماڈل تک انجان شخص کی غیر قانونی رسائی، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

مصنوعی ذہانت اے آئی کی دنیا سے ایک بڑی اور تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔

Read More

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.