کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی

کراچی کے علاقے ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چار دہشتگرد ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جہاں ایک گھر میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، جیسے ہی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو اندر موجود افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والوں میں جلیل، نیاز اور حمدان شامل ہیں جبکہ ایک ہلاک شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کارروائی کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کیا گیا جس نے گھر کی مکمل تلاشی لی۔

حکام کے مطابق مکان کے اندر ڈرموں میں آئی ای ڈیز تیار کی جا رہی تھیں۔ سرچنگ کے دوران بارودی مواد، آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹک وائر اور سرکٹس برآمد کیے گئے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تمام خطرناک مواد کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ گروہ کس نیٹ ورک سے منسلک تھا اور ان کے ممکنہ اہداف کیا تھے۔

حکام نے بتایا کہ کارروائی کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی

Read More

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کا سستا ترین فون ’پکسل 10 اے‘ لانچ کرنے کا اعلان، خصوصیات کیا ہیں؟

گوگل نے اپنا نیا بجٹ فرینڈلی اسمارٹ فون ’پکسل 10 اے‘ متعارف کروا دیا ہے۔

Read More

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت پہلی بار کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون منعقد

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت ملک میں پہلی بار تین روزہ ہیکاتھون نیشنل سینٹر فار

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.