سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کا متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن 14 فروری کو گل پلازہ کا دورہ کرے گا جب کہ جوڈیشل کمیشن حکومتی اداروں کو تحقیقات کے لیے طلب کرنے سے قبل پوری عمارت کا خود جائزہ لے گا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن گل پلازہ کی موجودہ صورت حال کا معائنہ کرے گا۔ جوڈیشل کمیشن جائے وقوعہ پر آتشزدگی کے بعد ریسکیو اور سرچ آپریشن، موجود راستے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے گا۔

کمیشن گل پلازہ کا وزٹ کرنے کے بعد متعلقہ اداروں کو نوٹسز جاری کرکے طلب کرے گا۔ فائر بریگیڈ، کے ایم سی، ریسکیو ادارے، ایس بی سی اے اور دیگر اداروں کو طلب کیا جائے گا۔

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ طلب

دوسری جانب سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس آغا فیصل نے سانحے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو طلب کرلیا ہے۔

عدالتی کمیشن نے سانحے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو 16 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا کہنا ہے کہ سانحے میں جاں بحق افراد کے ورثا ڈپٹی کمشنر جنوبی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع آفس میں پیش ہوں۔

گل پلازہ آتشزدگی کے دوران جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے جب کہ کمیشن کی جانب سے اہل خانہ کو گھروں پر طلبی کے نوٹس موصول کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 17 جنوری بروز ہفتے کی رات 10 بج کر 15 منٹ پر کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ لگی تھی، جس کے نتیجے میں 79 افراد جل کر جاں بحق اور 12 شدید زخمی ہوئے تھے، آگ اس قدر شدید تھی کہ مرنے والوں کی شناخت ڈی این اے سے بھی کرنا مشکل تھا۔

جس کے بعد سندھ حکومت نے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی، جس نے متعدد افراد کے بیانات قلمبند کیے، اس دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں سینئر وزرا پر مشتمل کابینہ کمیٹی بھی قائم کی گئی تھی۔

سندھ حکومت نے 29 جنوری کو سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے جوڈیشنل کمیشن بنانے کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔ بعدازاں سندھ حکومت کے خط ملنے کے بعد چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے 4 فروری کو جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں جوڈیشنل کمیشن قائم کیا تھا۔

جوڈیشنل کمیشن سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ سندھ حکومت کو ارسال کرے گا، جس کی روشنی میں اہم شخصیات کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا اور ذمہ داران کا تعین کرے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا ہدف، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے کتنی سرمایہ کاری متوقع؟

حکومت پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجی شعبے کو منتقلی کے منصوبے پر

Read More

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

کراچی کی مقامی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کی

Read More

TECHNOLOGY

اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ فیچر متعارف کرا دیا

 موسیقی کی معروف ایپ اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا

Read More

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یوٹیوب اب بھی نوعمر صارفین کو کھانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.