روس میں واٹس ایپ پر پابندی، صارفین کو سرکاری میسجنگ ایپ استعمال کرنے کی ہدایت

روس نے میسجنگ سروس واٹس ایپ کو مبینہ قانونی خلاف ورزیوں کے باعث بلاک کر دیا ہے اور صارفین کو سرکاری سرپرستی میں تیار کردہ متبادل پلیٹ فارم استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس اقدام کو یوکرین جنگ کے تناظر میں آزادی اظہار پر مزید قدغن لگانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعرات کو اعلان کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ روسی قوانین کے تقاضوں پر عمل درآمد سے گریزاں تھا، جس کے باعث اس پر پابندی عائد کی گئی۔

انہوں نے روسی شہریوں کو میکس نامی اسٹیٹ بیکڈ پلیٹ فارم کی طرف منتقل ہونے کا مشورہ دیا، جسے میسجنگ، آن لائن سرکاری خدمات اور ادائیگیوں سمیت مختلف سہولتوں کے لیے ایک جامع ایپ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ میکس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن موجود نہیں، جو واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز پر پیغامات کو نجی رکھنے کی ضمانت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ میکس کھلے عام یہ اعلان کرتا ہے کہ ضرورت پڑنے پر صارفین کا ڈیٹا حکام کے ساتھ شیئر کیا جاسکتا ہے، جس سے صارفین کی پرائیویسی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ قدم روس میں ڈیجیٹل نگرانی کو مزید مضبوط بنانے اور ریاستی کنٹرول میں اضافہ کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری: سزائے موت کے مرکزی ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا بری

سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ نے کاروباری چیٹس کو خودکار بنانے کے لیے جدید ترین اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے کاروباری صارفین کے لیے ایک

Read More

حکومت کا 10 لاکھ نوجوانوں کو مفت ’اے آئی‘ ٹریننگ دینے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی ) شزا فاطمہ خواجہ نے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.