ایران کیساتھ مذاکرات؛ امریکا کی مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بیڑہ بھیجنے کی تیاری

امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات سست روی کے ساتھ جاری ہیں تاہم فریقین نے اسے امید افزا قرار دیا ہے۔

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کے باوجود امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں دوسرے طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعیناتی کی تیاری شروع کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنگی بیڑے ’’یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش کیریئر اسٹرائیک گروپ‘‘ کو روانگی کیلئے تیار رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش (CVN-77) ایک نیوکلیئر طاقت سے چلنے والا سپر کیریئر ہے جو اس وقت ورجینیا کے ساحل کے قریب تربیتی مشقوں میں مصروف ہے۔

حکام کے مطابق اس کے تربیتی شیڈول کو مختصر کر کے آئندہ دو ہفتوں میں ممکنہ روانگی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

یہ جہاز نِمِٹز کلاس کا جدید ترین اور آخری طیارہ بردار بحری جہاز ہے، جس نے 2023 کے اوائل میں آٹھ ماہ پر مشتمل بڑی تعیناتی مکمل کی تھی۔

دریں اثنا فروری 2026 تک اسے دوبارہ تیز رفتار تعیناتی کیلئے ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

ایک کیریئر اسٹرائیک گروپ کو سمندر میں ایک مکمل جنگی شہر تصور کیا جاتا ہے، جس میں ہزاروں اہلکار اور جدید ترین اسلحہ شامل ہوتا ہے۔

اگر یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش مشرقِ وسطیٰ پہنچتا ہے تو وہ یو ایس ایس ابراہام لنکن (CVN-72) کے ساتھ شامل ہوگا جو جنوری کے آخر میں بحیرۂ عرب پہنچ چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق تقریباً ایک سال بعد پہلی بار ہوگا کہ دو امریکی سپر کیریئر بیک وقت خطے میں آپریشنل ہوں گے جسے ایران کیلئے واضح عسکری پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں آبنائے ہرمز اور بحیرۂ عرب میں امریکی اور ایرانی فورسز کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

ایف پی سی سی آئی پر ویزا فروخت سے متعلق الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل نے 21 جولائی 2026

Read More

وفاقی وزرا کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے آزاد کشمیر کا معاملہ پیچیدہ ہورہا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس اداروں کی سکیورٹی کا نظام تبدیل کررہے ہیں، ماہرین

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس خاموشی سے کاروباری اداروں کے نظام میں سب سے زیادہ فعال

Read More

انسانی اشارے سمجھنے والا انوکھا فون تیار، استعمال کا طریقہ بھی بدل جائے گا

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب دستک دے رہا ہے جہاں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.