بنگلادیش انتخابات: بی این پی دو تہائی اکثریت کے ساتھ 209 نشستیں جیتنے میں کامیاب، جماعت اسلامی اتحاد 68 سیٹوں تک محدود

بنگلا دیش میں ہونے والے تاریخی عام انتخابات میں بنگلادیشن نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

مقامی ٹی وی چینلز کے مطابق بی این پی کی قیادت میں اتحاد نے 300 رکنی پارلیمنٹ میں 209 نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کر لی۔

یہ انتخابات 2024 میں ہونے والی حکومت مخالف تحریک کے بعد پہلی بار منعقد ہوئے، جس کے نتیجے میں طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہو گئی تھی۔ ملک میں سیاسی استحکام کی بحالی کے لیے اس انتخاب کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا تھا۔

بی این پی کے سربراہ اور وزارتِ عظمیٰ کے مضبوط امیدوار طارق رحمان نے اپنی نشست سے کامیابی حاصل کی۔ پارٹی نے کامیابی کے بعد کارکنان کو جشن منانے کے بجائے ملک کی بہتری کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

بنگلہ دیش کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی نتائج کے مطابق بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے، ابتدائی رجحانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت اسلامی بڑی اپوزیشن جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے۔

ملک بھر سے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے جو پارلیمنٹ میں ایک فیصلہ کن منظرنامے کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

یہ انتخابات بنگلہ دیش کی جمہوری تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، کیونکہ جولائی انقلاب 2024 کے بعد یہ پہلا عام انتخاب اور قومی ریفرنڈم تھا۔ لاکھوں ووٹرز نے پُرامن اور تہوار جیسے ماحول میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

صبح 7:30 بجے شروع ہونے والی ووٹنگ مسلسل 9 گھنٹے جاری رہی۔ ملک بھر کے 42 ہزار 659 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز نے 2 علیحدہ بیلٹ پیپرز کے ذریعے ووٹ ڈالے، ایک پارلیمانی انتخاب کے لیے اور دوسرا ریفرنڈم کے لیے۔

ملک کے 300 میں سے 299 حلقوں میں پولنگ ہوئی، جبکہ شیرپور-3 میں ایک امیدوار کے انتقال کے باعث ووٹنگ ملتوی کردی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق دوپہر 2 بجے تک 36 ہزار 31 مراکز پر ٹرن آؤٹ 47.91 فیصد رہا۔

غیر سرکاری نتائج اور پارٹی اعداد و شمار کے مطابق صبح 3:50 بجے تک بی این پی اور اس کے اتحادی 170 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے تھے، تقریباً 2 دہائیوں سے اقتدار سے باہر بی این پی 2 تہائی اکثریت حاصل کرنے کے لیے پر امید ہے۔

پارٹی کے مرکزی الیکشن اسٹیئرنگ کمیٹی کے ترجمان مہدی امین نے کہا کہ موصولہ ووٹوں اور نشست وار تفصیلات کی بنیاد پر وہ اس کامیابی کے بارے میں بہت پُرامید ہیں۔

جماعت اسلامی اور اس کے اتحادیوں نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی ہے اور پارٹی کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق 60 نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی)، جو طلبہ تحریک کے بعد وجود میں آئی، نے بھی 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال مکمل سرکاری نتائج جاری نہیں کیے گئے، تاہم مختلف حلقوں کے جزوی غیر سرکاری نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ صبح 3:50 بجے تک مجموعی ٹرن آؤٹ کا باضابطہ اعلان بھی نہیں کیا گیا تھا۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان اور سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے اپنی اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ طارق رحمان، جو 17 سال بعد برطانیہ سے وطن واپس آئے، ڈھاکہ-17 اور بوگرا-6 دونوں نشستوں سے کامیاب ہوئے۔

بی این پی کے دیگر اہم رہنماؤں میں خندکار مشرف حسین، مرزا عباس، عبدالمعین خان، امیر خسرو محمود چوہدری اور صلاح الدین احمد شامل ہیں جو اپنی اپنی نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب جماعت اسلامی اور این سی پی کے کئی رہنما بھی اپنے حلقوں میں آگے ہیں۔

انتخابی مہم 20 روز تک جاری رہی جس میں ملک بھر میں سیاسی جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ اس انتخاب میں تجربہ کار سیاستدانوں کے ساتھ نئی نسل کے رہنماؤں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔

مجموعی طور پر یہ انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوئے اور عوام کی بڑی تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جسے ملک کی جمہوری تاریخ کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

سانحہ گُل پلازہ: 61 ہلاکتوں کی تصدیق، 88 افراد تاحال لاپتا، فائنل سرچ آپریشن کا حکم

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پیش آنے والے

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے فری صارفین کے لیے بیک گراؤنڈ ویڈیو چلانے کا راستہ بند کر دیا

اگر آپ موبائل پر براؤزر کو منی مائز کر کے یا اسکرین لاک کر کے

Read More

یوٹیوب نے ایک کروڑ ڈالر آمدن والے 16 اے آئی چینلز ڈیلیٹ کر دیے

 یوٹیوب نے رواں سال مصنوعی ذہانت والے چینلز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اے آئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.