چھوٹے کاروبار کی ترقی کے لیے واٹس ایپ بزنس کے 5 فیچرز کیا ہیں؟

تہواروں کا سیزن چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے سنہری موقع ثابت ہوتا ہے۔ اس دوران مؤثر کمیونیکیشن نہ صرف فروخت میں اضافہ کرتی ہے بلکہ برانڈ پر اعتماد بھی مضبوط بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا کا واٹس ایپ میں اشتہارات متعارف کرنے کا فیصلہ، صارفین کے اعتراضات کیا ہیں؟

واٹس ایپ بزنس آج کے دور میں کاروباری رابطے کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے، جس کے ذریعے صارفین اور کاروباری مالکان کے درمیان براہ راست اور فوری رابطہ ممکن ہے۔

کاروباری پروفائل کے ذریعے اعتماد قائم کریں
مکمل واٹس ایپ بزنس پروفائل، جس میں کاروبار کی تفصیل، پتہ، رابطہ نمبر اور دیگر اہم معلومات شامل ہوں، صارفین کے شکوک دور کرنے میں مدد دیتا ہے اور اعتماد پیدا کرتا ہے۔

خودکار ویلکم پیغام سے خوش آمدید کہیں
خودکار گریٹنگ میسج صارفین کو فوری طور پر یہ احساس دلاتا ہے کہ ان کی درخواست موصول ہو چکی ہے۔ یہ فیچر مصروف اوقات میں بھی صارف کو انتظار سے بچاتا ہے۔

فوری جوابات سے وقت بچائیں
اکثر پوچھے جانے والے سوالات جیسے قیمت، دستیابی یا ڈیلیوری ٹائم کے لیے کوئک ریپلائیز بنا کر ایک ہی جواب بار بار ٹائپ کرنے سے بچا جاسکتا ہے اور ردعمل کی رفتار تیز ہوتی ہے۔

کاروبار اپنے خصوصی اور تہواروں کے لیے تیار کردہ پروڈکٹس کا کیٹلاگ واٹس ایپ پر براہ راست دکھا سکتے ہیں، جس سے صارفین آسانی سے اشیا دیکھ اور منتخب کرسکتے ہیں۔

کلک ٹو واٹس ایپ اشتہارات سے صارفین تک رسائی
فیس بک اور انسٹاگرام پر کلک ٹو واٹس ایپ اشتہارات کے ذریعے ممکنہ خریداروں تک براہ راست پہنچا جاسکتا ہے، جس سے چیٹس کے ساتھ ساتھ فروخت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار واٹس ایپ بزنس کے ان فیچرز کو مؤثر انداز میں استعمال کریں تو وہ تہواروں کے سیزن میں نہ صرف اپنی فروخت بڑھا سکتے ہیں بلکہ مستقل صارفین بھی بنا سکتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے

Read More

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اہم فیچر پر کام جاری!

ایک نئی رپورٹ کے مطابق گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایسے نئے فیچر پر کام

Read More

سعودی محققین کی بڑی کامیابی، پاس ورڈ کے بغیر ڈیوائسز کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.