کراچی، بلوچ کالونی پل کے قریب رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 100 افراد بحفاظت نکال لیے گئے

شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ عمارت کے بیسمنٹ میں لگی جہاں گاڑیوں کی پارکنگ اور جنریٹر نصب تھا، اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلے تیزی سے پھیل گئے۔

ابتدائی طور پر عمارت کو پانچ منزلہ سمجھا جا رہا تھا تاہم ریسکیو ذرائع نے تصدیق کی کہ عمارت آٹھ منزلوں پر مشتمل ہے اور ہر فلور پر چار فلیٹس موجود ہیں، جس کے باعث خطرے کی شدت بڑھ گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے دو اسنارکل اور پانچ فائر ٹینڈرز استعمال کیے جا رہے ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اب تک 100 سے زائد افراد کو عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس حکام کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور متاثرہ عمارت، رہائشیوں اور اطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ساتھ ہی فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور ریسکیو عملے کی بروقت رسائی یقینی بنانے کے لیے راستے کلیئر رکھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

پاکستان اور کینیڈا نے اہم معدنیات، قابل تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ

Read More

ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن ویسٹ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے اہم ملاقات

کراچی: یوتھ اسپورٹس اور کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کا اب تک کا سب سے دلچسپ فیچر، صارفین سیلفی سے لاگ ان ہوسکیں گے

گوگل نے اپنے صارفین کے لیے چہرے کی شناخت پر مبنی ایک نئی تصدیقی سہولت

Read More

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل کا سیکیورٹی ٹیسٹ کے دوران معروف پلیٹ فارم پر سائبر حملہ

معروف آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ’چیٹ جی پی ٹی‘ کی مالک کمپنی ’اوپن

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.