ورلڈ بینک کا پاکستان کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کیلئے حمایت کا اعادہ 

ورلڈ بینک نے پاکستان کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب میں سالانہ الولا کانفرنس برائے ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز کے موقع پر ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر اینا بجرڈ سے ملاقات کی جہاں ابھرتی ہوئی معیشتوں کو درپیش اہم معاشی مسائل اور مواقع پر غور کیا جاتا ہے۔

ملاقات کے دوران کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں فریقین نے توانائی، تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلی اور مالیاتی اصلاحات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی۔

اس موقع پر اینا بجرڈے نے پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے ورلڈ بینک کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور پروگرام کے مثبت ترقیاتی اثرات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے مؤثر اور بروقت عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے ورلڈ بینک کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ وفاقی وزارتیں مکمل تعاون فراہم کریں گی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بہتر کوآرڈینیشن اور بروقت عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کا فعال کردار اور تعاون نہایت ضروری ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گُل پلازہ: وزیراعلیٰ سندھ کا متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گُل پلازہ کے متاثرین کو دو ماہ

Read More

گل پلازہ میں سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو سیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: گل پلازہ عمارت کو ملبہ مکمل ملبہ نہ ہٹایا جا سکا۔ جبکہ لاشوں کی

Read More

TECHNOLOGY

اوورسیز پاکستانی اور غیرملکی، پاکستان میں کتنے دن ذاتی فون ٹیکس فری استعمال کرسکتے ہیں؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے

Read More

انڈس اے آئی ویک 2026: پی ٹی سی ایل جدید ترین اے آئی سہولیات کی نمائش کرے گی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) مصنوعی ذہانت کے قومی پلیٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.