ایلون مسک کی چاند پر شہر بسانے کی تیاری، کب تک تیار ہوگا؟

ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلابی شخصیت اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی خلائی کمپنی کی ترجیحات میں بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اسپ یس ایکس کی توجہ چاند پر ایک ”ترقی پزیرشہر“ تعمیر کرنے پر مرکوز کر دی گئی ہے، جو ممکنہ طور پر آئندہ دس سال سے بھی کم عرصے میں مکمل ہو سکتا ہے۔ اس اعلان کو خلائی تحقیق کے مستقبل میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، ایلون مسک نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ اگرچہ مریخ پر شہر بسانے کا خواب اب بھی ان کے منصوبوں کا حصہ ہے اور اس پر آئندہ پانچ سے سات سال میں کام شروع کیا جا سکتا ہے، تاہم اس وقت سب سے بڑی ترجیح انسانی تہذیب کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے۔ ان کے مطابق یہ ہدف مریخ کے مقابلے میں چاند کے ذریعے زیادہ تیزی اور مؤثر انداز میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ایلون مسک کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وال اسٹریٹ جرنل کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اسپیس ایکس نے اپنے سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ پہلے چاند پر جانے کو ترجیح دے گی، جبکہ مریخ کا مشن بعد کے مرحلے میں رکھا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، اسپیس ایکس مارچ 2027 میں بغیر عملے کے ایک خلائی مشن کے ذریعے چاند پر لینڈنگ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جسے مستقبل کے بڑے منصوبوں کی بنیاد قرار دیا جا رہا ہے

Share On Social Media

KARACHI

آپریشن معرکۂ حق کے 72 گھنٹے

پاکستان کی تاریخ میں کچھ لمحے ایسے گزرے ہیں جو پوری قوم کے لیے آزمائش

Read More

مولانا ادریس کے قاتل مسلمان یا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں، مفتی تقی عثمانی

وفاق المدارس کے صدر اور ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ

Read More

TECHNOLOGY

پاکستان میں موبائل فون مزید مہنگے، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،

Read More

جعلسازی کی نئی مہم، 30 ہزار اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف!

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ویتنام سے آپریٹ کی جانے والی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.