آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا پہلا میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے نیدرلینڈز کو شکست دیدی

سری لنکا کے شہر کولمبو میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیتنے کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا جسے پاکستان نے آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کردیا۔

پاکستان کی بیٹنگ

اننگز کے دوسرے اوور میں پاکستان کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب 24 رنز بناکر آریان دت کے بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد دت ہی نے سلمان آغا کو چوتھے اوور میں آؤٹ کردیا۔ سلمان آغا 12 رنز اسکور کرسکے۔

اس کے بعد میکیرین نے صاحبزادہ فرحان کو 47 جبکہ عثمان خان کو صفر پر آؤٹ کردیا جبکہ بابر اعظم 14 رنز بنا کر مروے کے بال پر پویلین لوٹے۔

15ویں اوور میں کلین نے محمد نواز کو کیچ آؤٹ کردیا اور جلد ہی شاداب خان بھی وین بیک کے بال پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، وہ محض 6 رنز بناسکے۔

نیدرلینڈز کی بیٹنگ

سلمان مرزا نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں اور صرف 24 رنز دے کر 3.5 اوورز مکمل کیے۔ محمد نواز، ابرار احمد اور سیم ایوب نے ہر ایک نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

نیدرلینڈز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری جب میکس او ڈاؤڈ سلمان مرزا کے بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اس کے بعد مائیکل لیوٹ محمد نواز کی گیند پر 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیدرلینڈز کے کولن ایکرمین 20 رنز بناکر 7ویں اوور کے اختتام پر ابرار احمد کے بال پر آؤٹ ہوگئے، چوتھی وکٹ اس وقت گری جب باس ڈی لیڈے محمد نواز کے بال پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، اس کے بعد ابرار احمد نے اسکاٹ ایڈورڈ کو جبکہ صائم ایوب ن  لوگان وین بیک اور کو زیک لیون کیشے کو آؤٹ کرکے پویلین بھیجا۔

نیدرلینڈز کے کھلاڑی رولوف وین ڈر مروے کو شاہین شاہ آفریدی نے کیچ آؤٹ کیا، اس کے بعد سلمان مرزا نے آخری اوور میں پہلے آریان دت اور پھر پال وین میکرین کو آؤٹ کرکے اننگز کا 147 رنز پر اختتام کردیا۔

میچ سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ پچ تازہ ہے اور بارش کی موجودگی کے باعث نمی کا عنصر بھی شامل ہے، جس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں اتنی گھاس والی پچ پہلی بار دیکھی ہے۔ ٹیم 3 فاسٹ باؤلرز اور آل راؤنڈرز کے امتزاج کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے۔ سلمان آغا کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈز ایک اچھی ٹیم ہے اور پاکستان اپنی حکمت عملی پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کرنے کی کوشش کرے گا۔

دوسری جانب نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔ ان کے مطابق اگر ٹاس جیتتے تو باؤلنگ کو ترجیح دیتے، تاہم پہلے بیٹنگ کرنے میں بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میچ ان کے لیے اہم ہے، جیسے گروپ کے دیگر مقابلے بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بھارت اور سری لنکا میں موجود ہے اور یہاں کے حالات سے ہم آہنگ ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں متعدد آل راؤنڈرز موجود ہیں جو بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں میں آپشن فراہم کرتے ہیں۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون:

صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، سلمان آغا (کپتان)، بابر اعظم، عثمان خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد۔

نیدرلینڈز کی پلیئنگ الیون:

مائیکل لیوٹ، میکس او ڈاؤڈ، باس ڈی لیڈے، کولن ایکرمین، اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان و وکٹ کیپر)، زیک لیون کیشے، لوگان وین بیک، رولوف وین ڈر مروے، آریان دت، کائل کلین اور پال وین میکرین۔

Share On Social Media

KARACHI

فائر فائٹر فرقان علی، جو باپ کی روایت نبھا کر گل پلازہ کی آگ بجھاتے امر ہوگئے

کراچی کے پرہجوم تجارتی مرکز گل پلازہ میں لگی آگ تو بجھ گئی، لیکن اس

Read More

کراچی میں 100 سے زائد بچوں سے بدفعلی کرنے والا ’سیریل ریپسٹ‘ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی میں

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ ایک نئے اختیاری پریمیم سبسکرپشن پلان پر کام کررہا ہے، جس کے تحت

Read More

ٹیکنالوجی کا نیا انقلاب ،دبئی میں روبوٹس اب گھر تعمیر کرینگے

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی نے تعمیراتی شعبے میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.