پاکستانیوں کے لیے لیبر ویزے جلد بحال ہو جائیں گے، یو اے ای کے سفیر نے تصدیق کردی

متحدہ عرب امارات کے سالم محمد سالم البواب الزیبی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے لیبر ویزے جلد بحال کیے جائیں گے، اس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

یہ بیان انہوں نے پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن( پوئپا) کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران دیا، جس کی قیادت پوئپا چیئرمین سید رحمت علی شاہ کررہے تھے۔

وفد میں پوئپا کے سیکریٹری جنرل منیر صدیق، سابق چیئرمین سید حبیب علی شاہ، چیئرمین کے اسپیشل اسسٹنٹ شکیل عباسی اور ایگزیکٹو ممبر طارق جاوید بھی شامل تھے۔

ملاقات میں پاکستانی مزدوروں کے یو اے ای میں روزگار سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر الزیبی نے تصدیق کی کہ پاکستانیوں کے لیے ورک ویزوں کے اجرا کے اقدامات جاری ہیں اور جلد اس میں پیشرفت متوقع ہے، جس سے پاکستانیوں کے لیے مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مختلف شعبوں میں جاری ہے، جس میں ماہر افرادی قوت کی فراہمی بھی شامل ہے

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

بیرون ملک سے پرانے اور استعمال شدہ برانڈڈ موبائل فونز کی درآمد پر نئی کسٹمز ویلیوز مقرر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بیرون ملک سے پرانے اور استعمال شدہ برانڈڈ

Read More

پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہوکر بیرون ملک استعمال اور فروخت ہونے کا انکشاف

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہوکر بیرون ملک استعمال ہونے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.