کراچی: پلاسٹک کی فیکٹری میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی قرار

کراچی کے علاقے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پلاسٹک کی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں مصروف ہیں جب کہ حکام نے آگ تیسرے درجے کی قرار دے دی ہے۔

جمعے کو کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع پلاسٹک کا دانہ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ کی شدت نے برابر والی فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث دونوں عمارتیں مکمل آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے کے لیے روانہ ہوئیں، تیسرے درجے کی قرار دی جانے والی آگ بجھانے کے لیے شہر بھر سے فائرٹینڈرز کو طلب کیا گیا ہے، رات 9 بجے لگنے والی آگ پر تاحال کنٹرول نہیں کیا جاسکا۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جب کہ فائربرگیڈ حکام کی جانب سے تیسری فیکٹری کو بچانے کے لیے پانی کا چھڑکاو جاری ہے۔

ڈی سی ملیر اور ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کرلی گئی ہے، سی ای او احمد علی صدیقی کی ہدایت پر لانڈھی اور شیرپاؤ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کی جاچکی ہے۔

سی ای او نے بتایا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل ایاز فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام سے مسلسل رابطے میں ہے، فوکل پرسن سی ای او برائے ہائیڈرنٹس سیل آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی پر قابو پانے کے عمل کے دوران واٹر کارپوریشن فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، آتشزدگی پر مکمل قابو پانے تک واٹر ٹینکرز کی فراہمی جاری رہے گی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری ہے۔

اسٹیشن افسر ظفر خان کا کہنا تھا کہ شہر بھر سے فائر ٹینڈرز روانہ کر دی ییں، کے ایم سی فائر بریگیڈ کی دو اسنارکلز بھی روانہ کی جاچکی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

کراچی کے ناردرن بائی پاس پر قائم ’عوام دوست مویشی منڈی‘ کو ایک ماہ مکمل

Read More

کراچی پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں تیزی، وزیر بحری امور کا اظہار اطمینان

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کروم میں سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کیلئے نئی اپ ڈیٹ جاری

گوگل نے کروم ویب براؤزر میں موجود متعدد سکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کے لیے نئی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.