اسلام آباد دھماکا: سی ٹی ڈی کا مبینہ خودکش حملہ آور کے گھر پر چھاپا، دو بھائی اور خاتون گرفتار

اسلام آباد دھماکے میں ملوث مبینہ خودکش حملہ آور کے گھر پر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور نے چھاپا مارا ہے، پشاور میں مارے جانے والے چھاپے کے دوران خودکش حملہ کرنے والے کے 2 بھائی ایک بہنوئی اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد یاسر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ چھاپے کے دوران یاسر کے دو بھائی بلال اور ناصر، بہنوئی عثمان اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور یاسر اپنے بہنوئی عثمان کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا، جس کے شواہد تفتیش کے دوران سامنے آئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یاسر کے دو بھائی اور تین بہنیں ہیں، جبکہ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یاسر گزشتہ برس مئی میں افغانستان گیا تھا اور جون میں پاکستان واپس آیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق واپسی کے بعد یاسر جون کے مہینے میں ضلع باجوڑ گیا، جہاں اس نے ایک سم کارڈ ایکٹیویٹ کیا۔ مبینہ خودکش حملہ آور 27 جون سے اکتوبر تک باجوڑ میں مقیم رہا، جس کے بعد وہ حکیم آباد نوشہرہ منتقل ہو گیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ مبینہ خودکش حملہ آور نے دو فروری کو واقعے سے قبل کرائم سین کی ریکی بھی کی تھی، جس سے منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

اسلام آباد میں مبینہ خودکش دھماکے کے معاملے پر سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں، جبکہ سی ٹی ڈی کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں 32 افراد جاں بحق اور 169 زخمی ہوئے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی کلاں کے غازی شاہ امام روڈ پر مسجد کے گیٹ پر خودکش حملہ آور کو روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق خارجی خودکش کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔

واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 32 افراد شہید اور 169 زخمی ہونے کی تصدیق کر دی تھی، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

Share On Social Media

KARACHI

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا ہدف، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے کتنی سرمایہ کاری متوقع؟

حکومت پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجی شعبے کو منتقلی کے منصوبے پر

Read More

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

کراچی کی مقامی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کی

Read More

TECHNOLOGY

اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ فیچر متعارف کرا دیا

 موسیقی کی معروف ایپ اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا

Read More

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یوٹیوب اب بھی نوعمر صارفین کو کھانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.