کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی اچانک اپنے عہدے سے مستعفی

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں، جس کے بعد کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین نے مونس علوی کا استعفی منظور کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھیج دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسیچج کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ مونس علوی نے کے الیکٹرک میں 18 سال تک خدمات انجام دیں اور وہ سب سے طویل مدت تک کے الیکٹرک کے سی ای او رہنے والے سربراہ تھے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین مارک اسکیلٹن نے سی او مونس علوی کا استعفی منظور کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے سی او کے الیکٹرک کے لیے 3 ناموں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے، شارٹ لسٹ کیے گئے تینوں افراد کا تعلق کراچی سے ہے اور انہیں انرجی اور فنانس سیکٹر میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے جب کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات رمضان المبارک میں ہوں گے تاہم نیا بورڈ نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کرے گا۔

موجودہ بورڈ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد اپنی رپورٹ نئے بورڈ کو پیش کرے گا، کے الیکٹرک کے بورڈ ممبرز کی مجموعی تعداد 13 ہے تاہم طویل عرصے سے تین نشستیں خالی ہیں جب کہ مونس علوی کے استعفیٰ کے بعد بورڈ ممبرز کی تعداد 9 رہ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای او کے استعفیٰ کے بعد کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس میں بے چینی کی فضا ہے اور اعلیٰ افسران مستقبل کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

28ویں آئینی ترمیم ایم کیو ایم پاکستان کے لیے سیاسی بقا کا معاملہ کیوں؟

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت کی جانب سے کی گئی حالیہ

Read More

کراچ، شہر بھر میں مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں دو

Read More

TECHNOLOGY

ایران پر حملوں کے لیے استعمال کی گئی امریکی اے آئی ٹیکنالوجی ’پیلینٹیر ماون‘ کیا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سافٹ ویئر کمپنی ’پلانٹیر ٹیکنالوجیز‘ کی تعریف کے

Read More

میٹا نے اپنے انجنیئرز نئی اے آئی ٹیم میں منتقل کردیے، ملازمین کی برطرفی کا امکان

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.