: ’دھرندھر 2‘ کا ٹریلر جاری

شاندار باکس آفس کامیابی کے بعد بولی ووڈ فلم ’دھرندھر‘ کے سیکوئل ’دھرندھر 2: دی ریونج‘ کا دھماکہ دار ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں رنویر سنگھ ایک بار پھر نہایت خطرناک اور بے رحم انداز میں نظر آ رہے ہیں۔

دھرندھر 2 کے ٹیزر میں فلم کی تاریک اور پُرتشدد دنیا کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ ٹیزر میں رنویر سنگھ لیاری کی گلیوں میں تباہی مچاتے دکھائی دیتے ہیں۔

کم مکالمے، گہرے مناظر اور تیز رفتار شاٹس رنویر کے کردار کو پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک بنا کر پیش کرتے ہیں۔ رنویر کی اسکرین پر موجودگی ہر فریم پر حاوی نظر آتی ہے

ٹییزر سے پہلے فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا گیا تھا، جسے رنویر سنگھ نے خود انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

پوسٹر میں سرخ رنگ نمایاں ہے، جو فلم کے انتقامی مزاج کو ظاہر کرتا ہے۔ بیک گراونڈ میں خون آلود دیوار پر ”THE REVENGE“ لکھا ہوا ہے۔

فلم ’دھرندھر‘ صرف ہندی زبان میں ریلیز ہوئی تھی، جبکہ دھرندھر 2 کو پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم میں سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ 19 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

پانچ زبانوں میں ریلیزیہ فلم آدتیا دھَر نے تحریر اور ہدایت دی ہے، جبکہ پروڈیوسرز میں آدتیا دھر، جیوتی دیش پانڈے اور لوکیش دھر شامل ہیں۔

پہلی فلم میں ایک خفیہ بھارتی ایجنسی کے افسر کی کہانی دکھائی گئی تھی جو دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے کے لیے کراچی کے جرائم پیشہ نیٹ ورک میں گھس جاتا ہے۔۔

فلم کے پہلے حصے کا اختتام رحمان ڈکیت کی موت کے بعد رنویر سنگھ کے کردار حمزہ علی مزاری کے اس کے گینگ پر کنٹرول حاصل کرنے کے ساتھ ہوا تھا۔

دھرندھر 2 میں کہانی اسی ایجنٹ حمزہ علی مزاری کے گرد گھومتی ہے، جو اب پاکستان کے انڈر ورلڈ میں مضبوط مقام بنا چکا ہے۔

فلم کے پہلے پارٹ میں ابتدا پاکستان کے لیاری کے علاقے سے شروع ہوتی ہے، جو 2000 کی دہائی کے ابتدائی سالوں میں گینگز کی سرگرمیوں کا مرکز تھا۔ اس فلم میں حقیقت پر مبنی کرداروں جیسے رحمان ڈکیت (گینگسٹر) اور چوہدری اسلم (کراچی کے ایس پی) کو دکھایا گیا ہے۔

رنویر سنگھ کا کردار دراصل ایک جاسوس کا ہے، جسے انٹیلی جنس بیورو کا چیف اجے سنّیال (آر مدھون) تیار کرتا ہے، تاکہ وہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک میں گھس کر ان کا خاتمہ کرے۔

اس سے قبل دھرندھر کی ریلیز پر چھ خلیجی ممالک بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان مخالف پروپیگڈے کے باعث پابندی لگا دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ دھرندھر کے پہلے پارٹ نے باکس آفس پر تاریخ رقم کی تھی۔ تجارتی ویب سائٹ سیکنِلک کے مطابق فلم نے بھارت میں 1000 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی، اور یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی واحد زبان میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم بن گئی۔ فلم 5 دسمبر کو بھارت سمیت مختلف ممالک میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس کامیابی کے ساتھ دھرندھر نے باہوبلی 2، کے جی ایف 2 اور پشپا 2 جیسی بڑی فلموں کی فہرست میں اپنا نام شامل کر لیا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارت میں پاکستان مخالف فلم بنائی گئی ہو، فلم دھرندھر بھی پاکستان مخالف بنائی گئی ہے جس کے دوسرے پارٹ کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ دھرندھر کی ریلیز سے قبل اسے پاکستان سمیت مشرق وسطیٰ میں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس سے قبل بھی کئی بھارتی فلموں پر اسی طرح پابندی عائد کی جا چکی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

150 تولے سونا اور لاکھوں کی نقدی؛ کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی

کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں رواں سال کی بڑی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی

Read More

وزارت خزانہ نے یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ سے متعلق رپورٹس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

وزارتِ خزانہ نے پاکستان کے خودمختار فنانسنگ معاملات، جن میں یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اہم فیچر پر کام جاری!

ایک نئی رپورٹ کے مطابق گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایسے نئے فیچر پر کام

Read More

سعودی محققین کی بڑی کامیابی، پاس ورڈ کے بغیر ڈیوائسز کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.