آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے بعد امید ہے ایران سے مذاکرات کامیاب ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے بعد اب مذاکرات کا عمل جاری ہے اور امید ہے کہ بات چیت کامیاب ثابت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں تنازعات کو جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ڈی سی میں فوج کی تعیناتی کے بعد جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے اور قتل کے واقعات میں 95 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی شہر اب پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہو چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا سے جرائم پیشہ تارکینِ وطن کو واپس بھیجا جا رہا ہے جس سے داخلی سلامتی مزید بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں ادویات کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آ چکی ہیں۔

سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ری پبلکن پارٹی کو آئندہ مڈٹرم الیکشن جیتنا چاہیے۔

خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جبکہ ماضی میں ایران کے خلاف آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کیا گیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بگرام ایئر بیس حاصل کرے گا اور اسے کسی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ کولمبیا کے صدر کے ساتھ معاملات بہتر سمت میں جا رہے ہیں۔

یوکرین اور روس کی جنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس جنگ کو ختم کروانا چاہتے ہیں، تاہم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے سرد موسم میں حملے افسوسناک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو جنگ کے بجائے تجارت کا مشورہ دیا گیا تھا اور اب دونوں ممالک خوش ہیں۔

امریکی صدر نے اعلان کیا کہ انہوں نے فنڈنگ بل پر دستخط کر دیے ہیں جبکہ قطر کے ساتھ 42 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مذمت کرنے کے بجائے کھل کر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کی مذمت کریں، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ لپیٹ

Read More

آپریشن غضب للحق میں 274 طالبان مارے گئے، ہمارے 12 جوان شہید ہوئے: ترجمان پاک فوج

پاکستان فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق

Read More

TECHNOLOGY

مائیکروسوفٹ کا ہنگامی اپڈیٹ: ونڈوز 11 میں کنیکٹیویٹی کا مسئلہ حل

مائیکروسافٹ نے مائیکروسوفٹ ونڈوز 11 کے صارفین کے لیے ایک ہنگامی اپڈیٹ جاری کر دیا

Read More

آئی فون صارفین ہوشیار! جدید اسپائی ویئر کا انکشاف

ماہرین نے ایک نہایت طاقتور اسپائی ویئر کی نشاند ہی کی ہے جو ممکنہ طور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.