شبِ برات پر گورنر سندھ اور ڈاکٹر فاروق ستار کا قبرستانوں کا دورہ، مرحومین کے لیے دعائیں


شب برات کے موقع پر رات گئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی کے مختلف قبرستانوں کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

گورنر سندھ نے قبرستانوں میں صفائی، روشنی، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کامران خان ٹیسوری نے شبِ برات کے موقع پر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی اور ملک پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی دعا مانگی۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ شبِ برات کا پیغام بخشش، دعا اور اصلاح کا ہے اور اس رات کو اتحاد و یگانگت کے ساتھ منانا چاہیے۔

دورے کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد بھی قبرستانوں میں موجود تھی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا قتل کیس؛ تحقیقات کے حوالے سے پولیس کی جانب سے پہلی پریس ریلیز جاری

سندھ پولیس نے کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میر رضا کے کیس میں تحقیقات

Read More

ایف پی سی سی آئی کا پاکستان–آسیان تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط شراکت داری پر زور

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے آسیان

Read More

TECHNOLOGY

ویڈیو پلیٹ فارمز کے درمیان مسابقت، کنٹینٹ کری ایٹرز کےلیے مالی پیکیج کی پیشکش

ڈیجیٹل ویڈیو پلیٹ فارمز کے درمیان بڑھتی ہوئی عالمی مسابقت کے پیشِ نظر، یوٹیوب نے

Read More

سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے سول سروس کنڈکٹ رولز کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.