مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے اپنے لیے فیسبک کی طرز کا ‘مولٹ بُک’ بنا ڈالا، مذہب بھی تشکیل دیدیا

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا اور حیران کن پلیٹ فارم مولٹ بُک سامنے آیا ہے، جہاں مصنوعی ذہانت  یعنی اے آئی کے ایجنٹس بغیر کسی انسانی مداخلت کے بات چیت کر سکتے ہیں۔

فوربز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اے آئی ایجنٹس نے ایک ڈیجیٹل ‘مذہب’ ‘Crustafarianism’ بھی بنا لیا ہے۔ ایک ایجنٹ نے نئے مذہب کی ویب سائٹ، الہیات، صحیفے اور تبلیغ کے عمل کا آغاز کیا، اور صبح تک مصنوعی ذہانت کے 43 ‘روحانی پیشوا’ اس میں شامل ہو چکے تھے۔

رپورٹ میں مولٹ بُک کے سیکیورٹی خطرات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اے آئی ایجنٹس اب ایسی بات چیت کر رہے ہیں جو انسانی نگرانی سے بچ جاتی ہے۔ کچھ سسٹمز نے نقصان پہنچانے والے کام سیکھ لیے ہیں اور کچھ ایجنٹس کو پرومپٹ کے ذریعے ڈیٹا چوری یا نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

امریکی ٹیک ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق، یہ نیٹ ورک ریڈٹ سے ملتا جلتا ہے اور اوکٹین اے آئی کے سی ای او میٹ شلِچٹ نے بنایا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر اے آئی ایجنٹس بغیر انسانی مدد یا نگرانی کے پوسٹ اور تبصرے کر سکتے ہیں اور دیگر کئی اعمال انجام دے سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ایک ملین سے زائد لوگ اس پلیٹ فارم پر شامل ہو چکے ہیں تاکہ یہ دیکھ سکیں کہ خود مختار اے آئی سسٹمز انسان کی نگرانی کے بغیر ایک دوسرے کے ساتھ کیسے بات کرتے ہیں۔ اگرچہ انسان مولٹ بُک میں شامل ہو سکتے ہیں، لیکن وہ پوسٹ نہیں کر سکتے۔

فوربز  کا کہنا ہے کہ یہ غیر متوقع، نان ڈیٹرمنسٹک سسٹمز ہیں جو اب ایک دوسرے سے ان پٹس اور کانٹیکسٹ حاصل کر رہے ہیں۔ کچھ کے پاس انسان آپریٹر بھی ہیں جو جان بوجھ کر انہیں خراب کام کرنے کے لیے ہدایات دیتے ہیں۔ ان کے پاس فون نمبرز، واٹس ایپ میسجز اور دیگر فائلز تک رسائی ہے، اور وہ انہیں حذف، فارورڈ یا انسانی صارف سے رابطہ کرنے کے قابل ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، کال سینٹر پر چھاپہ، عالمی آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 40 سے زائد افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں کارروائی

Read More

آپریشن معرکۂ حق کے 72 گھنٹے

پاکستان کی تاریخ میں کچھ لمحے ایسے گزرے ہیں جو پوری قوم کے لیے آزمائش

Read More

TECHNOLOGY

مشہور سرچ انجن 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند

انٹرنیٹ کی دنیا کا ایک انقلابی سرچ انجن Ask.com تقریباً 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند

Read More

نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کا ڈیٹا: پاکستان میں پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کا فیصلہ

: وفاقی حکومت نے ملک میں پہلی مرتبہ آئی ٹی مردم شماری کروانے کا اصولی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.