’صوبائی حکومت انسداد دہشت گردی کے لیے اداروں کو مضبوط کرے‘؛ وزیراعظم سے سہیل آفریدی کی ملاقات کا اعلامیہ

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی پیر کو ہونے والی ملاقات کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ صوبے کی سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی، این ایف سی ایوارڈ اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات میں وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی روابط اور مؤثر رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے صوبائی سطح پر انسداد دہشت گردی کے اداروں کو مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلنے اور یکساں ترقی کے وژن پر عمل پیرا ہے، جبکہ باہمی مشاورت اور اشتراکِ عمل کے ذریعے قومی اہداف کو مؤثر انداز میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پیر کو ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے متعلق کسی بھی قسم کے معاملے یا ملاقات پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات مکمل طور پر سرکاری نوعیت کی تھی اور عہدے کا تقاضہ تھی، اگر ملاقات سیاسی ہوتی تو وہ اس میں شریک نہ ہوتے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس میں وفاق کے ذمے صوبے کے واجب الادا چھبیس ارب روپے کا معاملہ بھی شامل تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صوبے کے مالی امور کا جائزہ لینے اور متعلقہ حکام کو اس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد، میر رضا کے اہل خانہ کا عدالت سے رجوع کا اعلان

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 پرو سیریز کے لانچ ہونے میں چند دن باقی، قیمت کیا ہوگی؟

ایپل کے نئے آئی فون کا انتظار کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر سامنے

Read More

لوگ جدید ٹیکنالوجی چھوڑ کر پرانے سسٹمز کی طرف کیوں لوٹ رہے ہیں؟

جب بھی ٹیکنالوجی کی بات ہوتی ہے تو عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.