جنوری 2026 میں پاکستان کی برآمدات پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

جنوری 2026 میں پاکستان کی برآمدات پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔


ادارہ شماریات کےمطابق برآمدات کاحجم 35 فیصد اضافےسے 3.1 ارب ڈالرتک پہنچ گیا،جنوری میں درآمدات 5 فیصدکم ہوکر 5.8 ارب ڈالر رہ گئیں،ماہانہ تجارتی خسارہ 29 فیصدکم ہوکر 2.7 ارب ڈالر تک محدود رہ گئیں، البتہ مالی سال کےپہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارےمیں 28 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کےمطابق جولائی تاجنوری تجارتی خسارہ 17 ارب ڈالرسےبڑھ کر 22 ارب ڈالرسےتجاوزکرگیا،جولائی تا جنوری برآمدات 7 فیصد کمی سے 18.19 ارب ڈالر رہیں،اس دوران درآمدات 9.42 فیصد بڑھ کر 40 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں،پچھلےمالی سال سات ماہ میں 36.77 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں،جنوری 2025 کے مقابلے پاکستانی برآمدات میں 3.73 فیصد اضافہ ہوا۔


مشیر وزیرخزانہ خرم شہزادکا کہنا ہےکہ بڑھتی ماہانہ برآمدات اورکم ہوتی درآمدات معیشت میں بہتری کے آثار ہیں،کم توانائی لاگت اور شرح سود میں کمی سے برآمدات مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، بلوچ کالونی پل کے قریب رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 100 افراد بحفاظت نکال لیے گئے

شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت میں اچانک

Read More

سپریم کورٹ کی ہدایات پر صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ سے 1 ارب کی عمارت واگزار

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایف آئی اے اور متروکہ وقف املاک بورڈ

Read More

TECHNOLOGY

امریکا میں مالیاتی ادارے سائبر حملوں کے خدشے پر ہائی الرٹ

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکی مالیاتی خدمات کا شعبہ

Read More

پلیز، تھینک یو یا کچھ اور بھی: چیٹ بوٹس سے عمدہ کام کروانے کے طریقے کیا ہیں؟

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹس کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.