ٹیکنالوجی کا نیا انقلاب ،دبئی میں روبوٹس اب گھر تعمیر کرینگے

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی نے تعمیراتی شعبے میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے گھروں کی تعمیر کے لیے جدید روبوٹ ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ہے۔

دبئی میونسپلٹی کے مطابق شہر میں دنیا کا پہلا ایسا رہائشی ویلا تعمیر کیا جائے گا جو مکمل طور پر روبوٹک نظام کے ذریعے بنایا جائے گا،اس مقصد کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے روبوٹس تعمیر کے مختلف مراحل، بشمول ڈھانچے کی تیاری اور دیگر بنیادی کام، خودکار انداز میں انجام دیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ تعمیراتی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کا عملی مظہر ہوگا،منصوبے میں 25 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی ادارے شامل ہیں، جو اپنی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

اس منصوبے کا بنیادی مقصد تعمیراتی عمل کو زیادہ تیز، محفوظ اور مؤثر بنانا ہے، جبکہ یہ بھی جانچا جائے گا کہ روبوٹس روزمرہ تعمیراتی سرگرمیوں میں کس حد تک کامیابی سے کام کر سکتے ہیں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا تو مستقبل میں دبئی سمیت دیگر ممالک میں رہائشی اور تجارتی عمارتوں کی تعمیر کے لیے روبوٹک ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر اپنایا جا سکتا ہے، جو تعمیراتی دنیا میں ایک نئی سمت متعین کرے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں ایک اور منشیات سپلائی نیٹ ورک بے نقاب، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آئس اور ہیروئن کی سپلائی میں ملوث

Read More

کوکین کوئین پنکی کی جان کو خطرہ، پولیس اسٹیشن کے اطراف اسنائپرز تعینات

کراچی میں منشیات کیس میں گرفتار مبینہ کوکین کوئین انمول عرف پنکی کی سیکیورٹی غیر

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی پر بڑھتا انحصار انسانی ذہانت کے لیے خطرہ بننے لگا، برطانوی سائنسی ادارہ

برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر بڑھتا ہوا

Read More

اے آئی کی تیزی سے بڑھتی ترقی پر ماہرین نے دنیا کو خبردار کردیا

تیزی سے ترقی کرتی ہوئی اے آئی انسانوں کی صلاحیتوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.