وزیراعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات، باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، ترقی و سلامتی، مائیگریشن اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت کے فروغ میں جی ایس پی پلس اسکیم کے کلیدی کردار پر زور دیا ہے۔

 وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر رائمونڈاس کاروبلس نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیر اعظم نے یورپی یونین کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تجارتی تعلقات بالخصوص جی ایس پی پلس کے تحت تجارت کے فروغ کے اقدامات پر قریبی تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نے یورپی یونین کے سفیر جنہوں نے چند ماہ قبل ہی پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، ترقی و سلامتی، مائیگریشن اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت کے فروغ میں جی ایس پی پلس سکیم کے کلیدی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان یورپی یونین کے ساتھ بالخصوص جی ایس پی پلس کے ذریعے باہمی مفاد پر مبنی تجارتی فروغ کے اقدامات پر قریبی تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم نےگزشتہ برس نومبر میں برسلز میں منعقد ہونے والے پاکستان-یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی تھی۔

 یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان آمد کے بعد وزیراعظم کی جانب سے ملنے والے پرتپاک استقبال پر دلی تشکر کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ وہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید مستحکم بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 انہوں نے یورپی یونین کی قیادت کی جانب سے وزیراعظم کے لیے نیک تمنائوں کا پیغام بھی پہنچایا اور کہا کہ یورپی یونین جی ایس پی پلس کے تحت تجارت کے فروغ کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں بشمول اپریل میں منعقد ہونے والے پہلے یورپی یونین-پاکستان بزنس فورم کے ذریعے پاکستان کے ساتھ قریبی روابط کے لیے پر عزم ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

بیرون ملک سے پرانے اور استعمال شدہ برانڈڈ موبائل فونز کی درآمد پر نئی کسٹمز ویلیوز مقرر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بیرون ملک سے پرانے اور استعمال شدہ برانڈڈ

Read More

پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہوکر بیرون ملک استعمال اور فروخت ہونے کا انکشاف

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ میں پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہوکر بیرون ملک استعمال ہونے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.