لاہور واقعہ، غفلت برتنے پر برطرف افسران کو دوبارہ ملازمت نہیں ملنی چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور واقعے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انہیں دوبارہ نوکری نہیں ملے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت لاہور مین ہول واقعے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے متعلقہ حکام سے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے رپورٹ طلب کی۔

مریم نواز نے کہا کہ میں اس واقعے کی ذمہ داری تین لوگوں پر عائد ہوتی ہے جن کی مجرمانہ غفلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کا سُن کر میرے دل پر کیا گزررہی تھی  بتا نہیں سکتی، بھکر میں جب خبر ملی تو ایک ایک منٹ بہت مشکل سے گزرا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سڑکیں بن رہی ہیں اور 500 ارب کا ترقیاتی کام ہورہا ہے، اگر 1 ہزار ارب کا کام بھی ہو تب بھی انسانی جانوں کے ضیاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی۔

انہوں نے آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ مینیجر اصغر سندھو، عثمان یاسین، سیفٹی انچارج دانیال اور احمد نواز کو گرفتار کریں اور ان پر غفلت کا مضبوط کیس بنائیں کیونکہ انہں چھوڑنا نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے متوفیہ کے شوہر کو گاڑی دے رہے ہیں جبکہ انہوں نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی کہ وہ کنٹریکٹر سے ایک کروڑ روپے متاثرہ اہل خانہ کو ادا کروائیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمارے معذرت کرنے سے وہ لڑکی اور بیٹی واپس نہیں آسکتی، پروجیکٹ ڈائریکٹر اور واسا کے متعلقہ عہدیدار کو نوکری سے برخاست کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ’وہ لڑکی اپنی بیٹی کے ساتھ کھلے مین ہول میں گر گئی اور تین کلومیٹر آگے سے اُس کی لاش ملی جبکہ ہم کہہ رہے تھے کہ تو گری ہی نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں متوفیہ کے شوہر کے ساتھ ہمدردی کرنی چاہیے تھی مگر اُسے پکڑ کر تھانے لے گئے اور کہہ دیا کہ آپس کے تعلقات خراب ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ نام عظمیٰ بخاری کا آرہا ہے جبکہ اُن کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ جو انفارمیشن ہمیں مل رہی تھی وہ ہی انہیں بھی دی گئی تھی۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار، جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں

Read More

تاجروں کا سانحہ گل پلازہ پر سوگ کا اعلان

سانحہ گل پلازہ پر کراچی تاجر اتحاد نے پیر کو یوم سوگ اور کراچی موبائل

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی پاور روبوٹس کیا کیا کام کرسکتے ہیں؟ حیرت انگیز رپورٹ

اے آئی پاور روبوٹس زمینی اور فضائی سفر کے طریقوں کو بدل سکتے ہیں، یہ

Read More

واٹس ایپ ویب پر بڑی مشکل آسان، نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ ویب ایک اہم اپ ڈیٹ کی تیاری کر رہا ہے، جس کے تحت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.